وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ شہری اور دیہی علاقوں میں بسنے والے شہریوں کو معیاری میونسپل سروسز کی یکساں فراہمی کیلئے نئے بلدیاتی نظام میں اصلاحات کی جا رہی ہیں جس سے دیہی علاقوں میں بھی صفائی ستھرائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی وہی سہولیات دی جائیں گی جو شہری علاقوں میں فراہم جا رہی ہیں۔ ڈسکہ میں قائم کیمپ آفس میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام صفائی کے یکساں نظام کی فراہمی کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے تحت تحصیل کی سطح پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم آئوٹ سورس کیا رہا ہے۔ تحصیل کی سطح پر جمع شدہ کوڑے کی ری سائیکل کرنے کیلئے ڈویژن کی سطح پر سگریگیشن پلانٹس قائم کئے جائیں گے جس سے کوڑے سے انرجی اور کمپوزٹ کھاد بنانے کے علاوہ دیگر اجزا کو دوبارہ بطور خام مال استعمال کیا جا سکے گا اور آخر میں 20 فیصد بچ جانے والے ویسٹ کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق عمل کرنے کیلئے لینڈ فل سائٹ ضلع کی سطح پر تعمیر کی جائے گی اور صرف 4 ماہ کی قلیل مدت میں یہ پروگرام عملی طور پر صوبے میں فنکشنل ہوچکا ہوگا۔ کھلی کچہری کے دوران ذیشان رفیق نے شہریوں کے مسائل سن کے ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ قبل ازیں مرکزی انجمن تاجران ڈسکہ کے صدر شیخ عابد حسین کی رہائشگاہ پر اپنے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات نے کہا کہ ڈسکہ سٹی میں نکاسی آب، روڈ انفراسٹرکچر کو آپ گریڈ کرنے اور ٹریفک مینجمنٹ کیلئے کئی ایک پراجیکٹ پر بیک وقت کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے تاجر کمیونٹی میونسپل کمیٹی ڈسکہ سے تعاون کرے تاکہ شہر میں ٹریفک کے بہائو میں روانی پیدا ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں جہاں سیوریج کے نئے نالے اور لائنیں ڈالی جا رہی ہیں وہی پر پرانی لائنوں کی ڈی سلٹنگ بھی کی جا رہی ہے جس کی بدولت حالیہ بارشوں کے دوران چند گھنٹوں میں بارشی پانی کا نکاس ممکن ہو سکا جس پر ایم سی ڈسکہ کا شعبہ سینی ٹیشن شاباش کا مستحق ہے۔
Read Next
14 سیکنڈز ago
پی ڈی پی کیلئے ٹینڈرز کھولنے کا آغاز، کنٹریکٹرز اور میڈیا کے سامنے بِڈز اوپننگ،شیڈول جاری ہوتے ہی بلدیاتی انتخابات کروا دینگے،ذیشان رفیق
3 گھنٹے ago
مثالی گاؤں:357 دیہات کی سکیموں کیلئے ورک ایوارڈ کر دیا گیا،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
24 گھنٹے ago
*مقامی حکومتوں کے نئے انتخابات کی تیاریاں* تحریر: زاہد اسلام
1 دن ago
ستھرا پنجاب پروگرام اور اتھارٹی میں بے ضابطگیوں پر وزیر اعلٰی پنجاب کوخط،اہم انکشافات
4 دن ago
وزیر بلدیات کا عید پر 4 اضلاع کا دورہ،صفائی کے انتظامات کا جائزہ،سُتھرا پنجاب کےورکرز میں مٹھائی اور عیدی بھی تقسیم کی
Related Articles
ستھرا پنجاب پروگرام انتظامی اور مالی بحران کا شکار،ہزاروں ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں،کمپنی ماڈل سے اتھارٹی ماڈل پر شفٹنگ،ڈی جی معاملات چلانے میں ناکام
1 ہفتہ ago
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر جامع عید صفائی پلان کی منظوری،کوئی سُستی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر بلدیات ذیشان رفیق
1 ہفتہ ago




