پنجاب کے439بلدیاتی اداروں کی حد بندیوں اور تشکیل کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے گئے ہیں۔محکمہ بلدیات پنجاب نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء اور حلقہ بندیوں کے رولز کے تحت یونین کونسلوں کے بھی نوٹیفکیشنز جاری کئے ہیں
۔پنجاب میں پہلے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت 229 بلدیاتی ادارے تھے۔جن میں 182 میونسپل کمیٹیاں، 11 میونسپل کارپوریشنز، 35 ضلع کونسل اور لاہور کی میٹروپولیٹن کارپوریشن شامل تھی۔تمام بلدیاتی اداروں کی حیثیت، ناموں اور حد بندیوں کی تفصیلات نوٹیفکیشنز میں شامل کی گئی ہے۔

جن کی تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی فراہم کر دی گئی ہے۔اعتراضات اور دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔جس کے بعد نئے بلدیاتی اداروں کی باقاعدہ تشکیل، اختیارات و اثاثہ جات کی منتقلی اور انھیں فعال بنانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔پنجاب میں نئے بلدیاتی اداروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔






