پنجاب کی یونین کونسلوں میں 2007 میں کی گئی بھرتیاں مشکوک ہو گئیں،انکوائری رپورٹ

لاہور(بلدیات ٹائمز رپورٹ)پنجاب کی یونین کونسلوں میں 2007 میں کی گئی بھرتیاں مشکوک ہو گئی ہیں۔سیکرٹری یونین کونسل گریڈ 11 کے لیے 82بھرتیاں کی گئی تھیں جن میں 78 یونین کونسلوں کے سیکرٹری مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔

لاہور میں تعینات بااثر ترین یونین کونسل کے سیکرٹری میثم عباس کو جعلی اور قواعد و ضوابط کے برعکس بھرتی پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔مذکورہ یونین کونسل کے سیکرٹری جو ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ لاہور کے آفس میں پی اے کے طور پر بھی کام کر رہے تھے کی انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ سابق وزیر اعلٰی چوہدری پرویز الٰہی دور میں کی گئی یونین کونسلز کے سیکرٹریوں کی بھرتیاں میرٹ کی دھجیاں اڑا کر اور قوانین کو نظر انداز کر کے کی گئیں۔جس سے 2007 میں کی گئی یونین کونسلز میں باقی بھرتیاں بھی مشکوک ہو گئی ہیں۔پنجاب کی یونین کونسلوں میں گریڈ 11 کی ان تمام بھرتیوں کی انکوائری کی جائے تو اہم انکشافات سامنے آ سکتے ہیں۔جس کے لئے ڈی جی لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو انکوائری آفیسر مقرر کیا جا سکتا ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ انکوائری کے بعد جس یونین کونسل کے  سیکرٹری کا برطرف کیا گیا ہے اس کی جعلی ڈگری اور زائد العمر بھی ثابت ہوا ہے۔باقی متعدد سیکرٹریز پربھی    اسی طرح کےہی الزامات ہیں۔

دوران بھرتی جہاں جعلی ڈگریوں اور عمر کی حد کو نظر انداز کیا گیا اس سے بھرتیوں کا تمام عمل مشکوک ہو گیا ہے جس کی انکوائری اب ناگزیر ہو چکی ہے

ذمہ دار ذرائع کے مطابق پنجاب کی یونین کونسلوں میں زائد عمر کے ساتھ کم عمر ملازمین بھرتیوں کا انوکھا کارنامہ سرانجام دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button