اسلام آباد کے ماسٹر پلان کے مطابق سیکٹر G-7 کھڈا مارکیٹ کے ساتھ واقع اراضی پبلک پارک کے لئے مختص ہے، جس پر عرصہ دراز سے آٹو ورکشاپس سے وابستہ مکینکس اور ملحقہ کچی آبادی کے مکینوں نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا تھا۔سی ڈی اے کی جانب سے حالیہ نشاندہی اور تفصیلی سروے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ پارک کی اراضی پر متعدد غیر قانونی تعمیرات قائم کی جا چکی ہیں۔ ابتدائی جائزے کے مطابق مکینکس کی جانب سے پارک کی زمین پر 12 کمرے تعمیر کئے گئے تھے جنہیں رہائشی و کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا، جبکہ ملحقہ کچی آبادی کے بعض گھروں کی تعمیرات بھی جزوی طور پر پارک کی اراضی پر پائی گئیں۔ان غیر قانونی تعمیرات اور قبضوں کے باعث پارک کی اصل حیثیت مکمل طور پر متاثر ہو چکی تھی اور علاقہ مکین طویل عرصہ سے اس عوامی سہولت سے محروم تھے۔سی ڈی اے نے عوامی شکایات اور شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری نوٹس لیا اور پارک کو اس کی اصل حالت میں بحال کرنے کے لئے تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ کیا۔ اس سلسلے میں تمام غیر قانونی قابضین کو پیشگی نوٹس جاری کرتے ہوئے مقررہ مہلت فراہم کی گئی کہ وہ رضاکارانہ طور پر پارک کی اراضی خالی کر دیں۔مہلت کی مدت ختم ہونے کے بعد سی ڈی اے نے انتہائی منظم اور پُرامن انداز میں آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ کارروائی کے دوران اب تک 09 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا جا چکا ہے جبکہ باقی ماندہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشن آئندہ دنوں میں بھی جاری رکھا جائے گا۔اس آپریشن کا بنیادی مقصد قبضہ مافیا سے پارک کی اراضی واگزار کروا کر اسے اصل حالت میں بحال کرنا ہے تاکہ اسلام آباد کے شہری دوبارہ اس عوامی سہولت سے استفادہ کر سکیں اور انہیں صحت مند اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔
Read Next
21 گھنٹے ago
شادمان آئی ٹی پارک کا افتتاح،نوجوانوں کو مفت مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کورسز کرائے جائیں گے،مئیر کراچی
2 دن ago
*ڈملوٹی سے یومیہ ایک کروڑ گیلن اضافی پانی کی فراہمی، پائپ لائن منصوبے کا معاہدہ*
3 دن ago
ترجمان میئر کراچی کابلدیاتی نظام کو مزید موثر، فعال اور عوام دوست بنانے کیلئے مجوزہ بل 2026 کے مسودے کا خیرمقدم
3 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت سٹی کونسل کے عام اجلاس کا انعقاد
3 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 78ویں برسی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
Related Articles
باغ کراچی میں پانچ ایکڑ پر ”لنگز آف کراچی“ اربن فاریسٹ کا افتتاح، 4500 سے زائد مقامی درخت لگائے گئے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
4 دن ago
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کے ایم سی کے ترقیاتی اور اراضی ریکارڈ تک عوام کو آن لائن رسائی فراہم کرنے اور ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کا اعلان
5 دن ago
میئر آفس میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،تحقیقات کے بعد تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
6 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا اسپنسر آئی اسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ، مریضوں سے ملاقات
7 دن ago


