ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر9ستمبر کےپلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروں کو پلاٹ نمبرزالاٹ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے کا آسان اقساط پر پلاٹوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اور9ستمبر کو ہونے والی کمرشل و رہائشی پلاٹوں کی چھٹی قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروں کو پلاٹ نمبرزالاٹ کردیئے گئے۔قرعہ اندازی میں 20 فیصد ڈا و ن پے منٹ جمع کروانے والے کل 68 کامیاب امیدواروں کو پلاٹ نمبر الاٹ کیے گئے۔پلاٹ نمبرز الاٹ کرنے کے لیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہرٹاون میں کی گئی۔قرعہ اندازی میں جوہر ٹاون،ایل ڈی اے سٹی اورایل ڈی اے ایونیوون کے رہائشی و کمرشل پلاٹس آسان اقساط پرشامل تھے۔پلاٹ نمبروں کی ایلوکیشن کےلیے کی جانے والی کمپیوٹرائزڈقرعہ اندازی میں ایل ڈی اے سٹی بزنس بے میں واقع 4 مرلہ کے 25 کمرشل پلاٹس،ایل ڈی اے ایونیو ون کمرشل زون میں واقع 5 مرلے کے 30کمرشل پلاٹس شامل اورجوہر ٹاون بلاک K میں واقع 5 مرلے کے 13 رہائشی پلاٹس شامل تھے۔پی آئی ٹی بی نے سوڈو کوڈ کے ذریعے مکمل ٹرانسپیرنٹ طریقے سے قرعہ اندازی کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے کہاکہ قرعہ اندازی میں جن خوش نصیبوں کوپلاٹ نمبرزالاٹ کیے گئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ایل ڈی اے شہریوں کو اپنی سکیموں میں واقع پلاٹس تین سال کی آسان اقساط میں دے رہا ہے۔قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے شہری ایل ڈی اے ویب سائٹ lda.gop.pkپر اپناپلاٹ نمبر چیک کرسکتے ہیں۔پلاٹ نمبروں کی کمپیوٹرائزڈقرعہ اندازی کاانعقاد ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہرٹاون میں کیا گیا۔قرعہ اندازی کی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پلاٹ نمبرزالاٹ کرنے کی تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(یوپی)،چیف ٹاون پلانر،چیف آئی ٹی آفیسر،ڈائریکٹر آکشن،ڈائریکٹرز ہاوسنگ، ڈائریکٹرزٹاون پلاننگ ودیگر افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button