ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے ایل ڈی اے میں نئے بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز (جنرل کیڈر)نے ملاقات کی۔نئے بھرتی ہونے والے 16 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز میں 10 مرد اور 6 خواتین افسران شامل ہیں۔
اس موقع پرڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منتخب ہونے والے نئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہاکہ نوجوان افسران کو پوری تندہی،دیانت داری اور لگن سے فرائض انجام دیں اوراپنے کیریئر کے آغاز ہی سے سروس ڈیلیوری میں بہتری اور مثبت پیشہ ورانہ رویے کو ترجیح دیں۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ نئے افسران دفتری نظم و ضبط کی سختی سے پابندی یقینی بنائیں۔نئے افسران اپنے فرائضِ منصبی کو امانت اور قومی خدمت سمجھ کر ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ نئے بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ایل ڈی اے کے مختلف سیکشنز میں تعینات کیا جائے گا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر،ایڈیشنل ڈی جی یو پی،ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادی اور چیف آئی ٹی آفیسر،ڈائریکٹر ایڈمن، چیف ٹاؤن پلانر ون اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو بھی اس موقع پر موجود تھے۔






