پائن ایونیو کی آئیڈیل لوکیشن پر واقع پائن ایکسز مستقبل قریب میں شہر کا نیا کمرشل سنٹر بننے جا رہا ہے،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق

ڈی جی ایل ڈی اےطاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی پائن ایکسز اور پائن ایگزیکٹو کی سائٹ کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے،ایڈیشنل ڈی جی یو پی اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو نے انہیں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے کوبریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ایل ڈی اے سٹی پائن ایکسز اور پائن ایگزیکٹو کی ڈویلپمنٹ پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ پائن ایونیو اور رنگ روڈ انٹرچینج کو آپس میں منسلک کرنے کے لیے 150 فٹ چوڑی سڑک بھی تعمیر کی جائے گی۔​اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ پائن ایونیو کی آئیڈیل لوکیشن پر واقع پائن ایکسز مستقبل قریب میں شہر کا نیا کمرشل سنٹر بننے جا رہا ہے، جبکہ پائن ایگزیکٹو میں شہریوں کے لیے ایک کنال کیٹگری کا شاندار رہائشی منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پائن ایکسز اور پائن ایگزیکٹو پر شہریوں کا ردعمل انتہائی خوش آئند ہے اور ان پلاٹس کے لیے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ 3 دسمبر تک جاری رہے گا۔​ڈی جی ایل ڈی اے نے مزید بتایا کہ پہلے مرحلے میں پائن ایکسز کے 8 مرلہ اور 2 کنال کے کمرشل پلاٹس جبکہ پائن ایگزیکٹو میں ایک کنال کے رہائشی پلاٹس مارکیٹ میں لانچ کیے گئے ہیں۔ پائن ایونیو کی پرائم لوکیشن پر واقع یہ تمام پلاٹس دو سال کی آسان اقساط پر بذریعہ قرعہ اندازی الاٹ کیے جائیں گے، جن کے حصول کے لیے شہری ایل ڈی اے کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔​دورے کے موقع پر ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔

جواب دیں

Back to top button