پنجاب ویٹ ریلیز اینڈ فلور ڈسٹری بیوشن آرڈر 2026 کا اطلاق کل سے ہوگا ترجمان فوڈ سٹی اینڈ کنزیومر پروڈکشن کے مطابق صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کیا-سرکاری گندم کی قیمت 4500 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کر دی گئی- سرکاری گندم سے تیار کردہ آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 1275 روپے مقرر،سرکاری گندم صرف منظور شدہ فعال فلور ملز اور لائسنس یافتہ آٹا چکیوں کو جاری کی جائے گی-ترچمان کے مطابق گندم کی ریلیز کے لیے فلور ملز اور آٹا چکیوں کو متعلقہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سے معاہدہ کرنا ہوگا- سرکاری گندم کی فراہمی بینک میں پیشگی رقم جمع کرانے اور تصدیق سے مشروط ہوگی-سرکاری گندم سے تیار آٹے کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کی روزانہ تصدیق لازمی قرار-پنجاب میں فلور ملز کی پہلے سے منظور شدہ گندم پسائی کی صلاحیت برقرار رکھنے کا فیصلہ-پہلے سے منظور شدہ رولر باڈیز کی گندم پسائی کی صلاحیت میں اضافے کی اجازت نہیں ہوگی-گندم کی فراہمی میں پاسکو، ایگریگیٹرز اور درآمدی گندم کو مکس اینڈ میچ بنیاد پر شامل کیا جائے گا-پنجاب میں گندم کا کوٹہ اضلاع کی آبادی اور ضرورت کے مطابق مختص کیا جائے گا-ترجمان فوڈ سیفٹی کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز متعلقہ اضلاع میں فلور ملز اور آٹا چکیوں کو گندم کا کوٹہ تقسیم کریں-سرکاری گندم کی فراہمی کے ساتھ فلور ملز کو اپنی نجی گندم کی پسائی کی بھی اجازت ہوگی۔سرکاری گندم سے آٹا تیار کرنے والی فلور ملز نجی گندم سے تیار مصنوعات دیگر صوبوں میں بھیج سکیں گی- نجی گندم سے تیار مصنوعات دوسرے صوبوں میں بھیجنے کے لیے ای پرمٹ لازمی قرار- فلور ملز کو فوڈ ڈیپارٹمنٹ انوینٹری مینجمنٹ سسٹم (FDIMS) پر روزانہ ڈیٹا اپ لوڈ کرنا ہوگا- سرکاری گندم کی پسائی کے لیے 70:18:12 کا ایکسٹریکشن ریشو مقرر، 70 فیصد آٹا، 18 فیصد فائن اور 12 فیصد چوکر ہوگا- گندم کی خریداری، ذخیرہ اور پسائی کے معاملات کی نگرانی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے کی جائے گی- ترجمان فوڈ سیفٹی نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل فوڈ، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور انسپکٹرز کو فلور ملز اور آٹا چکیوں کے معائنے کا اختیار ہوگا- سرکاری گندم کی کم پسائی ثابت ہونے پر متعلقہ فلور مل سے مقررہ نرخوں کے مطابق ریکوری کی جائے گی-خلاف ورزی کرنے والی فلور ملز کے لائسنس معطل یا منسوخ کیے جا سکیں گے
-حکومت کے واجبات اور ریکوری جمع نہ کرانے والی فلور ملز کو سرکاری گندم جاری نہیں کی جائے گی-سرپلس اضلاع سے گندم ضرورت کے مطابق ڈیفیسٹ اضلاع منتقل کی جائے گی-گندم کی قلت والے اضلاع کی فلور ملز کو دیگر اضلاع سے کوٹہ اٹھانے کا پابند بنایا جائے گا-ترجمان گندم کے دستیاب ذخائر کے مطابق ڈائریکٹر جنرل فوڈ وقتاً فوقتاً ڈیفیسٹ اضلاع کا تعین کریں گے-ضلعی انتظامیہ آٹے کی مقررہ سرکاری قیمت پر فروخت کی نگرانی کرے گی- نئے آرڈر کا مقصد سرکاری گندم کی شفاف تقسیم، آٹے کی دستیابی اور گندم کے ذخائر کا مؤثر انتظام یقینی بنانا ہے۔





