صوبائی وزیر فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ نے لاہور کے ایمپوریم مال میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام فوڈ فورٹیفکیشن مہم کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور سمیت اعلیٰ افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔صوبائی وزیر سلمیٰ بٹ نے کہا کہ غذائی قلت کے خلاف جنگ میں فوڈ فورٹیفکیشن ایک مؤثر اور پائیدار حکمت عملی ثابت ہوگی۔ حکومت پنجاب روزمرہ استعمال کی اشیائے خورونوش کے ذریعے ہر گھر تک ضروری غذائی اجزاء پہنچانے کا جامع منصوبہ بنا رہی ہے، جس سے بچوں کی بہتر نشوونما اور خواتین کی صحت میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پانچ سال سے کم عمر27.3 فیصد بچے نشوونما میں کمی کا شکار ہیں، جبکہ 10.2 فیصد بچے غذائی کمزوری کا شکار ہیں۔ صوبے میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی ایک بڑی تعداد کا وزن بھی عمر کے لحاظ سے کم ہے۔ اسی طرح 15 سے 49 سال کی 36.2 فیصد خواتین میں آئرن کی کمی پائی گئی ہے۔سلمیٰ بٹ نے کہا کہ پنجاب میں گندم کے آٹے، میدے، خوردنی تیل، گھی اور نمک کی فورٹیفکیشن کے ذریعے صحت کے متعدد مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ غذائی اجناس میں آئرن، فولک ایسڈ، زنک، وٹامن اے، وٹامن ڈی اور آیوڈین شامل کرنے سے مختلف بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہوگا۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ فوڈ فورٹیفکیشن مہم کا بنیادی مقصد شہریوں کو روزمرہ استعمال کی غذائی اشیاء کے ذریعے ضروری وٹامنز اور منرلز کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ اس مہم سے غذائی قلت کے خاتمے، بچوں کی بہتر نشوونما اور خواتین کی صحت میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت مند اور توانا معاشرہ فراہم کرنے کے لیے غذائیت کے معیار کو بہتر بنانے اور غذائی قلت کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔ بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہوگا۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ فوڈ فورٹیفکیشن مہم کا بنیادی مقصد شہریوں کو روزمرہ استعمال کی غذائی اشیاء کے ذریعے ضروری وٹامنز اور منرلز کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ اس مہم سے غذائی قلت کے خاتمے، بچوں کی بہتر نشوونما اور خواتین کی صحت میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت مند اور توانا معاشرہ فراہم کرنے کے لیے غذائیت کے معیار کو بہتر بنانے اور غذائی قلت کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔






