بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سمن آباد اور راوی زون میں آپریشن،8 سربمہر،ایک مسمار

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر سمن آباد اور راوی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔

میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے مجموعی طور پر 8 غیر قانونی تعمیرات کو سربمہر جبکہ ایک کو مسمار کر دیا۔سمن آباد زون کے جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا ان میں چاہ جموں بازار،غزالی پارک،اچھرہ اور سمن آباد شامل ہیں۔راوی زون شعبہ پلاننگ کی جانب سے جن علاقوں میں کارروائی کی گئی ان میں کھوکھر روڈ،کشمیر روڈ،سوئی گیس روڈ اور شاہدرہ شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button