کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کی زیر صدارت انسداد سموگ کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور ڈویژن میں شامل چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں یکم اکتوبر سے ابتک انسداد سموگ سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ لاہور ڈویژن میں صنعتی یونٹس کی 3435، بھٹوں کی 2245، ریستورانوں کی 1711انسپیکشنز کی گئیں، انسداد سموگ خلاف ورزیوں پر 97 مقدمات کا اندراج اور 1کروڑ 26 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ لاہور ڈویژن میں فصل باقیات کو آگ لگانے پر بروقت کاروائیاں کی گئیں، فصلوں کی باقیات جلانے پر 25 ایف آئی آرز درج اور 3لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور ڈویژن میں بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہوچکے ہیں مزید انسپیکشنز جاری ہیں، انسداد سموگ کیلئے لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک و ماحولیات کے سکواڈز تعینات ہیں۔کمشنرلاہورڈویژن محمد جہانزیب اعوان نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، محکمہ ماحولیات و متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، بغیر کور مٹی و ریت ٹرالیوں کے خلاف ایکشنز کو مزید مربوط کریں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف ٹریفک پولیس، آر ٹی اے (ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی) ، ای پی اے (انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی) کی منظم کاروائیاں ناگزیر ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ بریفنگ کیمطابق رائس ہارویسٹنگ مکمل ہونے والی ہے، فصل باقیات جلانے پر زیرو ٹالرنس رہیگی، ننکانہ اور شیخوپورہ موٹروے کے گرد اور اندرون ایریاز میں انسداد سموگ سکواڈز متحرک رہیں، فصلوں کی باقیات جلانے پر سخت ایکشن لیا جائے خصوصی فوکس رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غیر معیاری فیول، کوڑے کو جلانے، ٹائر برننگ پر مکمل پابندی ہے تمام اضلاع کریک ڈاون کررہے ہیں، گرین ویسٹ کو آگ لگانا قابل گرفت جرم ہے اس پر پی ایچ اے (پارک ہارٹیکلچر اتھارٹی) اور ستھرا پنجاب و ماحولیات ٹیمز کاروائی کریں۔ کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے کہا کہ ٹریفک دباو کو مدنظر رکھتے ہوئے سڑکوں پر پانی چھڑکاو و مسٹ مشینز کو مزید فعال کیا جائے، لاہور سمیت تمام اضلاع میں سرکاری و نجئ تعمیراتی جگہوں پر پانی کا لگاتار چھڑکاؤ کیا جائے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر یکساں قانونی کاروائی کی جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ وارننگ نوٹسز، مساجد اعلانات کسانوں کو آگاہی دیں سموگ تدارک کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز ایڈیشنل کمشنر بلال حسن سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی, شہریار خان ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے راو تحسین ڈی سی قصور آصف رضا ڈی سی ننکانہ رعنا حمید ڈی سی شیخوپورہ رانا تصور عدیل، سی او ایم سی ایل سمیت محکمہ زراعت, ماحولیات، ڈویلپمنٹ ایل ڈبلیو ایم سی ٹرانسپورٹ ایم سی ایل افسران نے شرکت کی۔
Read Next
44 منٹس ago
*کمشنر لاہورڈویژن محمد جہانزیب اعوان کا ضلع شیخوپورہ کا دورہ*
23 گھنٹے ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کامریم نواز سکول فار اسپیشل چلڈرن میں فراہم کردہ سہولیات کا معائنہ
23 گھنٹے ago
کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کا رات گئے نیلاگنبد اور ناصر باغ کا دورہ،متعلقہ اداروں کی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
2 دن ago
*کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال کا اچانک دورہ*
2 دن ago
*کمشنر لاہور ڈویژن محمد جہانزیب اعوان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا.*
Related Articles
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ضلعی سطح کے اسٹیم مقابلوں میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت
7 دن ago
تین دنوں میں 9 لاکھ گھرانوں تک رسائی حاصل کر کے 13 لاکھ 40 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے،ڈی سی لاہور
7 دن ago




