ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے بلدیاتی امور، انسدادِ ڈینگی اور خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل شالیمار کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر ایم سی ایل کلیم یوسف اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار رابیہ الطاف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران ایل ڈبلیو ایم سی حکام نے ڈپٹی کمشنر کو "چمکتا لاہور” مہم کے تحت جاری صفائی کی کارروائیوں اور کچرا منتقلی کے عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تمام شاہراہوں، گلی محلوں اور تجارتی مراکز میں زیرو ویسٹ کے اہداف یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی اور صفائی کے عمل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چمکتا لاہور مہم کے تحت روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو تعفن سے پاک ماحول میسر آ سکے، جبکہ عوامی شکایات کے فوری حل کے لیے مرکزی کنٹرول روم بھی فعال ہے۔بعد ازاں، ڈی سی لاہور نے تحصیل شالیمار میں انسدادِ ڈینگی سرویلنس اور انسدادی تدابیر کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈی ڈی ایچ او نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈینگی لاروا کی برآمدگی پر ملحقہ 10 مکانات میں فوری طور پر کیمیائی اسپرے کیا جاتا ہے۔ ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ کباڑ خانوں، نرسریوں اور ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کی باقاعدگی سے روزانہ چیکنگ کی جائے اور شہریوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے آگاہی فراہم کرتے ہوئے پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔علاوہ ازیں، ڈپٹی کمشنر لاہور نے مریم نواز اسکول فار اسپیشل چلڈرن کا دورہ کیا اور خصوصی صلاحیتوں کے حامل بچوں کے ساتھ انتہائی شفقت سے گفتگو کی۔ انہوں نے اسکول میں کمپیوٹر لیب، آن لائن ارننگ، جاب سیکنگ سیکشن، آٹزم بلاک، اسپیچ تھراپی، سائیکالوجی اور جسمانی سرگرمیوں کے شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ خصوصی بچے ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور کمپیوٹر لیب و آن لائن ارننگ کے ذریعے ان کو خودکفیل بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل اور معیاری تعلیمی و طبی ماحول فراہم کیا جائے گا۔
Read Next
2 گھنٹے ago
کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کا رات گئے نیلاگنبد اور ناصر باغ کا دورہ،متعلقہ اداروں کی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
1 دن ago
*کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال کا اچانک دورہ*
1 دن ago
*کمشنر لاہور ڈویژن محمد جہانزیب اعوان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا.*
4 دن ago
ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس
6 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ضلعی سطح کے اسٹیم مقابلوں میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت
Related Articles
تین دنوں میں 9 لاکھ گھرانوں تک رسائی حاصل کر کے 13 لاکھ 40 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے،ڈی سی لاہور
6 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیر صدارت ہفت روزہ انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے دن کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
1 ہفتہ ago




