کمشنر لاہور نعمان یوسف کا گوالمنڈی، نسبت روڈ، لکشمی اور ایبٹ روڈ کا دورہ

کمشنر لاہور نعمان یوسف نے گوالمنڈی، نسبت روڈ، لکشمی اور ایبٹ روڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے سڑکوں و چوکوں کی صفائی، واشنگ، پانی چھڑکاؤ اور سموگ گنز و مسٹ مشین کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار خان بھی ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر لاہور نے افسران کے ہمراہ گوالمنڈی تا ایبٹ روڈ پیدل دورہ کیا اور دکانوں و سڑک کے درمیان صفائی کا خصوصی جائزہ لیا۔دورے کے دوران کمشنرلاہورڈویژن نعمان یوسف نے انتظامی افسران کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ صبح کے اوقات میں صفائی، واشنگ و فضاء میں پانی چھڑکاو کو شیڈول کے تحت مکمل ہونا چاہئیے، صفائی و روڈ واشنگ روزانہ کی باقاعدہ سرگرمی ہے ایک دن کا عمل نہیں، ہر روز اوقات کے مطابق سو فیصد سرانجام دیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور کی تمام تحصیلوں میں صفائی کے بعد روڈ واشنگ شیڈول کا حصہ ہے، وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق لاہور شہر کا ہر ایریا یکساں و مساوی اہمیت کا حامل ہے، صاف ستھرا شہر شہریوں کا حق ہے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں۔

جواب دیں

Back to top button