*کمشنر لاہور نے فصل باقیات جلانے کے خلاف کاروائیوں کیلئے مزید سکواڈز فوری بڑھانے کی ہدایت کردی*

لاہور میں رواں ماہ کے دوران لاہور میں دھواں چھوڑنے والی 1763 گاڑیوں کے چالان جبکہ 55لاکھ روپے جرمانہ عائد کیے گئے۔ رواں ماہ کے دوران لاہور میں 739گاڑیوں کو بند اور اوور لوڈڈ کو آف لوڈ کیا گیا۔ لاہور ڈویژن میں 2018 صنعتی یونٹس کی انسپیکشنز کی گئی، آلودگی پھیلانے پر 41 صنعتی یونٹس اور 146 ریسٹورنٹس سیل کیے گئے۔ لاہور ڈویژن میں 49 پوائنٹس پر فصل باقیات کو آگ لگانے پر بروقت کاروائیاں کی گئیں۔ فصلوں کی باقیات جلانے پر 8 ایف آئی آرز درج اور 2لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کی زیر صدارت انسداد سموگ کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، پولیس انتظامیہ و دیگر متعلقہ محکموں نے شرکت کی۔ ضلعی انتظامیہ، محکمہ ماحولیات و دیگر محکموں نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور سمیت تمام اضلاع میں اینٹوں کے بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہوچکے ہیں، انسداد سموگ کیلئے لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک و ماحولیات کے سکواڈز تعینات ہیں۔ کمشنر لاہور نے فصل باقیات جلانے کے خلاف کاروائیوں کیلئے مزید سکواڈز فوری بڑھانے کی ہدایت کردی۔

کمشنرلاہورڈویژن نعمان یوسف نے انسداد سموگ کے حوالے سے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز و متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ رات کو شہر میں داخل ہونے والی ٹرانسپورٹ و ریت لانے والی ٹرالیوں پر قوانین کا نفاذ کیا جائے، ننکانہ، شیخوپورہ موٹروے کے گرد اور اندرون ایریاز میں سموگ سکواڈز متحرک رہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ رائس ہارویسٹنگ شروع ہے، فصل باقیات جلانے پر زیرو ٹالرنس ہے، فصلوں کی باقیات جلانے پر سخت ایکشن لیا جائے، ضلعی انتظامیہ و محکمہ زراعت کے سکواڈز فصل باقیات کو آگ لگانے پر سخت ایکشن لیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری و نجی تعمیراتی جگہوں پر پانی کا چھڑکاو ایس او پی ز کے مطابق نہ ہونے پر ایکشنز لیں، سرکاری و نجئ تعمیراتی جگہوں پر ایس اوپی ز خلاف ورزی پر یکساں قانونی کاروائی کی جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ غیر معیاری فیول، کوڑے کوجلانے اور ٹائر برننگ پر مکمل پابندی ہے تمام اضلاع کریک ڈاون کررہے ہیں، گرین ویسٹ کو آگ لگانا قابل گرفت جرم ہے پی ایچ اے ستھرا پنجاب و ماحولیات ٹیمز کاروائی کریں۔ وارننگ نوٹسز، مساجد اعلانات اور کسانوں کو آگاہی دیں سموگ تدارک کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی، ایڈیشنل کمشنر بلال حسن، ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے راو تحسین، ڈی سی قصور آصف رضا، ڈی سی ننکانہ رعنا حمید، ڈی سی شیخوپورہ رانا تصور عدیل، سی او ایم سی ایل کلیم یوسف، سمیت محکمہ زراعت، ماحولیات، ڈویلپمنٹ، ایل ڈبلیو ایم سی، ٹرانسپورٹ، ایم سی ایل افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button