کمشنر لاہور نعمان یوسف اور سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا رائے ونڈ تبلیغی مرکز کا دورہ

کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے رائے ونڈ تبلیغی مرکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے لئے حفاظتی و میونسپل انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر فیصل کامران، سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی سمیت میونسپل محکموں کے افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔کمشنرلاہور کو تمام محکموں کے افسران نے بریفنگ دی. بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں تبلیغی اجتماع رائے ونڈ کا پہلا مرحلہ 5نومبر تا 8نومبر جاری رہے گا جبکہ دوسرا مرحلہ 12تا 15نومبر ہوگا، سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کیئے پولیس اور ٹریفک پولیس کے افسران و وارڈنز تعینات ہونگے۔کمشنر لاہور نعمان یوسف اور سی سی پی او لاہور نے منتظمین مرکز سے ملاقات کی۔ منتظمین تبلیغی اجتماع رائیونڈ نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے میونسپل و سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی اجتماع انتظامات کے حوالے سے ہدایات واضح ہیں، تمام محکموں کی ٹیمیں اور فوکل پرسنز اجتماع مرکز فیلڈ میں موجود ہیں، راؤنڈ دی کلاک ڈیوٹی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اجتماع کیلئے 10بستروں پر مشتمل ہسپتال اور 6میڈیکل ڈسپینسریز قائم ہونگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹریفک روانی، صاف پانی دستیابی، صفائی اور بلا تعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام محکموں نے انتطامات پر بریفنگ دی اور رائیونڈ مرکز انتظامیہ کا فیڈ بیک لیا ہے۔ رائیونڈ تبلیغی مرکز انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ اجتماع کیلئے سکیورٹی انتظامات و اقدامات انتظامیہ مرکز کے ہمراہ مکمل کیے جارہے ہیں، سکیورٹی کے لیے اضافی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے ہیں، انتظامیہ و منتظمین میں مکمل رابطہ ہے۔رائیونڈ تبلیغی مرکز کے دورے کے موقع پر کمشنرلاہورڈویژن، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، سی ٹی او لاہور، ڈی سی لاہور سمیت ضلعی انتظامیہ، ایم سی ایل، ایل ڈبلیو ایم سی، ایل ڈی اے، لیپارک، ریسکیو 1122، واسا لیسکو، پی ٹی سی ایل، سوئی گیس و دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button