*کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کا اندرون موری گیٹ،ٹیکسالی،شیرانوالہ گیٹس، پانی والاتالاب کا دورہ*

کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کے لاہور میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی پراگریس ریویو کے حوالے سے دورے جاری ہیں۔ کمشنر لاہور نے اندرون موری گیٹ، ٹیکسالی گیٹ، شیرانوالہ گیٹ اور پانی والا تالاب کا دورہ کیا۔ انہوں نے ترقیاتی سکیم کے تحت سیوریج، کنزرویشن پراسیس اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر والڈ سٹی اتھارٹی، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، نیسپاک اور پراجیکٹ مانیٹرنگ افسران و انجینرز نے پیشرفت پر بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے موری گیٹ بیرونی نالے، عمارات کی پریزرویشن و ریوائیول ورکنگ کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے گورنمنٹ وکٹوریہ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول اندرون موری گیٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سکول کنزرویشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ کمشنر لاہور نے ٹیکسالی میں انڈرگراونڈ پارکنگ و مارکیٹ پراجیکٹ پر فزیکل پراگریس کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے واسا کے تحت پانی والا تالاب کنزرویشن و اپ گریڈیشن پلاننگ پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔ پانی والا تلاب کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ 518پلرز پر مشتمل 1883 سے قائم پانی والا تالاب شہر کو پانی سپلائی کا اس وقت بھی بڑا ذریعہ ہے۔کمشنرلاہور نے اندرون لاہور میں جاری انسداد ڈینگی فیلڈ ٹیموں کی لاروا سرویلنس کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے شہریوں سے ملاقات کی اور انسداد ڈینگی آگاہی مہم پمفلٹ تقسیم کیے۔کمشنر لاہور ڈویژن محمد جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ۔ٹیکسالی، موچی اور شیرانوالہ گیٹس کے قریب انڈر گراونڈ پارکنگ و مارکیٹ پلازوں پر ترقیاتی کام شروع ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ و متعلقہ محکموں کو کھدائیوں و پبلک سیفٹی کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات پر فوکس کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button