گوجرانوالہ:پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور اون سورس ریونیو سکیموں کا جائزہ اجلاس

گوجرانوالہ: پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور اون سورس ریونیو اسکیموں کا جائزہ، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور فنڈز کے شفاف و مؤثر استعمال کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی کی زیرِ صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (PDP) اور اون سورس ریونیو (OSR) اسکیموں پر عملدرآمد اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے تمام ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں واسا اور بلدیاتی اداروں کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال، تعمیراتی پیش رفت، مالی وسائل کے استعمال اور مقررہ اہداف کے حصول کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button