گوجرانوالہ میڈیکل کالج کی نویں کانووکیشن کی پروقار تقریب…

گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں آج 9ویں کانووکیشن کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں بیچ 2019-2024 اور 2020-2025 کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کو اسناد اور نمایاں کارکردگی پر میڈلز دیے گئے۔تقریب میں چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ جناب سعید احمد تاج، بانی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عطیہ مبارک خالد، سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر معروف عزیز خان، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کی رجسٹرار محترمہ کرن فاطمہ، فیکلٹی ممبران، والدین اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔پرنسپل گوجرانوالہ میڈیکل کالج و ملحقہ تدریسی ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد ہارون حامد نے فارغ التحصیل طلبہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ طب کا شعبہ اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دیانت داری، محنت، ہمدردی اور مریضوں کی خدمت کا تقاضا کرتا ہے۔ انہوں نے نوجوان ڈاکٹروں پر زور دیا کہ مریض کو ہمیشہ اولین ترجیح دیں اور اپنے کردار و عمل سے ادارے اور ملک کا نام روشن کریں۔بانی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عطیہ مبارک خالد نے فارغ التحصیل طلبہ سے پیشہ ورانہ حلف لیا اور مریضوں کے ساتھ شفقت، ذمہ داری اور خلوص سے پیش آنے کی تلقین کی۔ تقریب کے دوران طلبہ میں اسناد اور میڈلز تقسیم کیے گئے۔مقررین نے فارغ التحصیل ڈاکٹروں کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر عرفان قیوم ملک نے بھی طلبہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور فارغ التحصیل ڈاکٹروں کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی۔

جواب دیں

Back to top button