صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے منشیات کی روک تھام کے لیے پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں کا مشترکہ نیٹ ورک قائم کرنے اور پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے ساتھ قریبی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے منشیات کی خرید و فروخت اور استعمال سے متعلق معلومات کے تبادلے، یونیورسٹیوں کے گردونواح میں انٹیلی جنس نیٹ ورک مؤثر بنانے اور منشیات تیار کرنے والوں و سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد سے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر محمد رضوان نے ملاقات کی، جس میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے پھیلاؤ کی روک تھام، نوجوان نسل کو نشے سے محفوظ رکھنے اور منشیات سے پاک تعلیمی ماحول کے قیام کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں کو ایک مربوط نیٹ ورک میں شامل کرکے منشیات کے خلاف کوششوں کو مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔ جامعات کے درمیان معلومات کے تبادلے اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے منشیات کی خرید و فروخت اور استعمال کی نشاندہی میں مدد ملے گی۔انہوں نے یونیورسٹیوں کے گردونواح میں انٹیلی جنس نیٹ ورک مزید مؤثر بنانے اور منشیات تیار کرنے والے افراد و سپلائرز کے خلاف کارروائیوں میں پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس سے تعاون کی تجویز بھی پیش کی۔صدر یو ایم ٹی نے کہا کہ مجوزہ ایم او یو کے تحت منشیات کے خلاف آگاہی، طلبہ کی تربیت اور تعلیمی اداروں میں خصوصی مہم کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ یو ایم ٹی اپنی تعلیمی، تحقیقی اور ابلاغی صلاحیتیں انسدادِ منشیات مہم کے لیے بروئے کار لانے کو تیار ہے۔ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ نوجوانوں، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کو منشیات کے خلاف متحرک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مشترکہ کوششوں کے ذریعے طلبہ کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنے اور جامعات میں منشیات کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
Read Next
4 دن ago
نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے حوالے سے اہم اجلاس
ستمبر 26, 2026
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت حلقہ پی پی 153 میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اجلاس
ستمبر 23, 2026
ابریشم کاشف نے لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
اگست 15, 2026
پبلک ریلیشنز آفیسر،ستھرا پنجاب اتھارٹی،عمر چوہدری کی پی ایچ ڈی پبلک ڈیفنس میں شاندار کامیابی، پنجاب یونیورسٹی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
جون 19, 2026
*دی ٹرسٹ سکول میں اساتذہ کے لیے نئی سمر یونیفارم متعارف،*
Related Articles
*یکم اپریل سے تعلیمی سرگرمیاں بحال، ہفتے میں 5 دن معمول کے مطابق کلاسز ہوں گی۔ وزیر تعلیم پنجاب*
مارچ 30, 2026
پنجاب یونیورسٹی اور پیسٹیکان سیڈز کے درمیان چاول کی نئی ہائبرڈ ورائٹی PU-786 کی کمرشلائزیشن کا معاہدہ طے پا گیا
مارچ 11, 2026
