صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا میو ہسپتال کا دورہ،بریفنگ

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ایشیا کی سب سے بڑی اور تاریخی علاج گاہ میو ہسپتال کی بحالی کا منصوبہ،صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے میو ہسپتال کا دورہ کیا۔میو ہسپتال کی تاریخی عمارتوں کو ان کے اصل فن تعمیر کے ساتھ بحال کرنے کا فیصلہ۔​ہسپتال کے مشہور "کلاک وارڈ” کو اس کی اصل قدیم شکل میں دوبارہ بحال کیا جائے گا۔صوبائی وزیر اور چیف سیکرٹری کا ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے بحالی منصوبے کے مختلف مراحل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔​چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ہدایت کی کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو بحالی کا کام مقررہ وقت کے اندر مکمل کرے، ​تعمیراتی کام کے دوران مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔

جواب دیں

Back to top button