*لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کامحمد رحیم جدون کو بہترین خدمات کی فراہمی پر خراجِ تحسین*

ضلع صوابی کی تحصیل ٹوپی سے بلدیاتی انتخابات 2021 میں بھاری اکثریت سے منتخب ہونے والے محمد رحیم جدون نا صرف ایک بہترین عوامی رہنما بلکہ سوشل ورکر بھی ہے۔ محمد رحیم جدون نے صوبائی حکومت کیطرف سے ترقیاتی فنڈز و اختیارات عدم فراہمی کو کبھی بھی عوامی خدمت میں حائل نہیں ہونے دیا۔ صوبائی حکومت کیطرف سے ترقیاتی فنڈز عدم فراہمی کے باوجود بھی محمد رحیم جدون نے سینکڑوں یتیم مستحق بچوں کو بہترین تعلیم کفالت کیساتھ ساتھ سینکڑوں مستحق افراد کو باعزت روزگار فراہمی میں بھرپور تعاون کیا۔ صوبائی حکومت کیطرف سے ترقیاتی فنڈز و اختیارات عدم فراہمی کے باوجود بھی محمد رحیم جدون نے مختلف محکموں کے زریعے عوامی مشکلات میں کافی کمی لائی۔ محمد رحیم جدون ہمیشہ حلقہ احباب میں ہی رہتے ہے بحثیت چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ ٹوپی صوابی انہوں نے عوامی خدمت میں کوئی کثر نہیں چھوڑی عوامی خدمت کو اپنا مقصد بناتے ہوئے عوام کو گھر کی دہلیز پر سماجی و میونسپل خدمات فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے۔ بحثیت چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ کونسل امور کو بہترین انداز میں چلانے کیساتھ ملازمین کے حل طلب مسائل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے۔ بلدیات ٹائمز کی سروے کے مطابق محمد رحیم جدون نے عوام میں رہتے ہوئے، عوامی مسائل میں خصوصی دلچسپی، روزمرہ مسائل کے حل، عوامی غمی خوشی میں شرکت، ذاتی خرچہ سے تعاون کی بدولت آج عوام کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ضلع صوابی تحصیل ٹوپی کے عوام نے محمد رحیم جدون کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات کا عزم ظاہر کیا ہے کہ آیندہ انتخابات میں بھی محمد رحیم جدون کو ہی سپورٹ کرینگے اور جمیعت علماء اسلام ف کی قیادت سے پرزور اپیل کی ہے کہ نا صرف بلدیات بلکہ قومی و صوبائی اسمبلی انتخابات میں بھی محمد رحیم جدون کو انتخابات میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جائے۔

محمد رحیم جدون نے ناصرف تحصیل ٹوپی صوابی میں عوامی خدمت کی ہے بلکہ بحثیت ایگزیکٹو ممبر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا صوبہ خیبرپختونخوا میں مضبوط مستحکم فعال بلدیاتی نظام کے لیے بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے پلٹ فارم سے مالی و جانی قربانیاں دی ہے جس کی بدولت آج صوبہ بھر کے بلدیاتی نمائندوں میں انکی مقبولیت کافی زیادہ ہے۔محمد رحیم جدون کی بہترین خدمات کی بدولت لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدر حمایت اللہ مایار، ترجمان ایسوسی ایشن عزیز اللہ مروت نے محمد رحیم جدون کے خدمات کے اعتراف میں لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کیطرف سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ کے لیے انکا انتخاب کیا گیا ہے۔ ترجمان ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا عزیز اللہ مروت کے مطابق لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی فعال بلدیاتی نظام کی تحریک میں محمد رحیم جدون نے صف اول کا کردار کیا جس کی بدولت آج خیبرپختونخوا کے تمام بلدیاتی نمائندے اور ایسوسی ایشن ان کی خدمات کو قدر کی نگاح سے دیکھتے ہوئے ضلع صوابی تحصیل ٹوپی کے عوام نے نام پیغام جاری کرتی ہے کہ اپ کا انتخاب بہترین انتخاب تھا مگر صوبائی حکومت نے ترقیاتی فنڈز عدم فراہمی اور اختیارات واپس لینے کیوجہ سے بلدیاتی نظام کو مفلوج رکھے رکھا جس کی بدولت شاید اپ کی خدمت صحیح معنوں میں نہیں ہو سکی مگر امید ہے کہ انشاءاللہ تحصیل ٹوپی کی عوام دوبارہ بھی محمد رحیم جدون کو خدمت کا موقع دیکر بھرپور اعتماد کا اظہار ایک دفعہ پھر کرینگے۔

جواب دیں

Back to top button