صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران لیگی کارکنان اور حلقے کی عوام کے مسائل کی شنوائی کی۔ انہوں نے مسائل کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کیے جبکہ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ رمضان نگہبان پیکج کے تحت ملنے والی رقوم پر مستحق افراد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ تمام رمضان بازاروں میں اشیاء خورونوش سستے داموں میں وافر اور بآسانی دستیاب ہیں۔ عوام کے جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کی سیاست دفن ہوچکی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نئے زاویے سے عوامی خدمت اور ترقی کے ریکارڈ بنائے ہیں۔ بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ انتشار ، گالم گلوج اور تفرقہ بازی کرنیوالے گروہ کی سیاست اڈیالہ کے گرد گھوم رہی ہے۔ ہم نے گالم گلوچ، الزام تراشی اور کھوکھلے نعروں کی نہیں،خدمت اور ترقی کی سیاست کی ہے۔ خطے کی گھمبیر صورتحال ، خوارج اور دہشتگردوں سے نبٹنے کے باوجود معاشی اعشاریے روز بروز بہتر ہورہے ہیں۔
Read Next
20 گھنٹے ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
2 دن ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
2 دن ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
3 دن ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
3 دن ago






