صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بلال گنج میں جدید کمپیوٹرز پر مشتمل کمپیوٹر لیب کا افتتاح کر دیا۔ کالج پہنچنے پر پرنسپل اور طالبات نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ کمپیوٹر لیب کا قیام طالبات کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تعلیم سے روشناس کرانے کی جانب اہم قدم ہے۔ کالجوں میں آئی ٹی لیبز کے قیام سے طلبہ کو جدید ڈیجیٹل مہارتیں سیکھنے اور تعلیمی تحقیق کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تعلیمی پالیسیوں میں طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات تک رسائی فراہم کرنا اہم ترجیح ہے۔ ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت مستحق اور باصلاحیت طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ لیپ ٹاپ پروگرام کے ذریعے طلبہ کو جدید ڈیجیٹل وسائل اور تعلیمی تحقیق کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔بلال یاسین نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کی فراہمی نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سالگرہ کی مناسبت سے کالج میں کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر طالبات نے وزیراعلیٰ پنجاب کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور تالیوں کے ساتھ ’’سالگرہ مبارک مریم نواز‘‘ کے نعرے لگائے۔کالج انتظامیہ نے طالبات کیلئے جدید کمپیوٹرز پر مشتمل لیب کے قیام میں معاونت پر صوبائی وزیر بلال یاسین کا شکریہ ادا کیا۔
Read Next
21 گھنٹے ago
*یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر الحمراء لاہور میں تقریب،صوبائی وزراء بلال یاسین،ملک فیصل ایوب کھوکھر کی شرکت*
1 دن ago
*پنجاب کے تمام اضلاع میں موسمِ سرما کی ڈی سلٹنگ مہم یکم دسمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ*
2 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی مریم نواز شریف کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت*
3 دن ago
*پنجاب میں واش سیکٹر کی سب سے بڑی آگاہی مہم شروع کرنے کی تیاری*
4 دن ago






