بلدیاتی انتخابات کی نئی تاریخیں سامنے آ گئیں۔۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہوں گے۔۔۔ ایک روز میں صوبے کے 41 اضلاع میں انتخاب نہیں ہو گا۔۔۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے!!پنجاب کی 6 ہزار 637 یونین کونسلز کے ناموں کی منظوری دے دی گئی۔۔صوبائی کابینہ نے یونین کونسلز کے ناموں سے متعلق محکمہ بلدیات کی سمری منظور کر لی ہے۔۔وزیر بلدیات نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول کے تحت الیکشن نہیں کراسکتی، پنجاب حکومت کی وزارتی کمیٹی اٹھائیس اکتوبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے پیش ہوگی۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی ایکٹ 2025 کے تحت انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو تین تاریخیں تجویز کی تھیں۔۔پنجاب حکومت نے 4، 11 اپریل یا 18 اپریل کو بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز دی، نومبر اور دسمبر سموگ کے مہینے ہیں الیکشن کرانا ممکن نہیں۔۔صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی حتمی تاریخ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے ساتھ مشاورت کے بعد ہوگا۔۔ رمضان المبارک کے بعد الیکشن کرانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔





