سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کا بادامی باغ،شاہدرہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں بھی صفائی ستھرائی کا جائزہ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت شہر بھر میں عوامی مقامات پر مثالی صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے صفائی عملہ تعینات ہے۔صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان خود بھی فیلڈ میں متحرک ہیں۔اس سلسلے میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے بادامی باغ لاری اڈا اور شاہدرہ ٹاؤن کا دورہ کیا۔انہوں نے لاری اڈا اور اس کے اطراف صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر شہریار عارف خان نے شہر بھر میں تمام بس ٹرمینلز،بس اسٹینڈز اور بس سٹاپ پر صفائی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے راوی روڈ ،آزادی فلائی اوور،آزادی چوک اور شاہدرہ میں بھی صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔کریم پارک،جمیل پارک، خان ٹاؤن، بند روڈ کا بھی دورہ کیا۔اس دوران ڈپٹی سی ای او آپریشنزمبین احسن اور ڈی جی ایم انیس جنجوعہ بھی سی ای او کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کا کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب لاہور کی آپریشن ٹیمیں تمام عوامی مقامات پر صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنا رہی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button