بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا بیدیاں روڈ پر گرینڈ آپریشن،3 غیر قانونی کمرشل مارکی مسمار

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور چیف آفیسر ایم سی ایل کلیم یوسف کی ہدایت پر نشتر زون کے علاقہ میں کارروائی کر کے تین غیر قانونی کمرشل مارکی مسمار کر دیں۔

میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے بیدیاں روڈ پر آپریشن کیا۔میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل، اسٹیٹ آفیسر ذوہیب کی موجودگی میں آپریشن مکمل کیا گیا۔نشتر زون کے شعبہ پلاننگ، شعبہ ریگولیشن اور شعبہ اسٹیٹ کے اہلکاروں کی بڑی تعداد کارروائی میں حصہ لیا۔

جواب دیں

Back to top button