بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش اور واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،چار سربمہر

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف داتا گنج بخش زون اور واہگہ زون میں آپریشن کیا۔

میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے مجموعی طور پر 5 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ چار کو سربمہر کر دیا۔جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا ان میں نولکھا، آسٹریلیا چوک،بیڈن روڈ، سرکلر روڈ،مناواں کینال بنک روڈ،مومن پورہ شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button