سی ای او شہریار عارف خان کی ہدایت پر شہری اور مضافاتی علاقوں میں تمام عارضی کولیکشن پوائنٹس کے اطراف باؤنڈری والز تعمیر،شجر کاری

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت ایل ڈبلیو ایم سی کے شہر بھر میں بہترین صفائی سہولیات فراہمی کے لیے ماحول دوست اقدامات جاری ہیں۔موثر صفائی اقدامات کے تحت سی ای او شہریار عارف خان کی ہدایت پر ایل ڈبلیو ایم سی کی تمام عارضی کولیکشن پوائنس پر رینوویشن ورک کیا جا رہا ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی خود بھی عارضی کولیکشن پوائنٹس پر جاری اصلاحات کا جائزہ لینے کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں۔ نشتر ٹاؤن میں عارضی کولیکشن پوائنٹ کے دورے کے دوران سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نےشہری علاقوں کے ساتھ ساتھ مضافاتی علاقوں میں قائم ٹرانسفر اسٹیشنز کو بھی روزانہ کی بنیاد پر کلئیر کرنے کی ہدایت جاری کی۔ جبکہ ماحول دوست اقدامات کے تحت رات کی شفٹ میں ہی عارضی کولیکشن پوائنٹس پر ویسٹ کلیئرنس یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔اس موقع پر ڈپٹی سی ای او آپریشنز مبین احسن اور ایل ڈبلیو ایم سی کے سینئر افسران بھی سی ای او کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہے۔شہریار عارف خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ماحول دوست اقدامات کے تحت عارضی کولیکشن پوائنٹس پر باؤنڈری والز کی تعمیر کا عمل تیزی سے جاری ہے۔شہر بھر میں تمام عارضی کولیکشن پوائنٹس کو ماحول دوست بنایا جا رہا ہے۔تمام عارضی کولیکشن پوائنٹس پر ویسٹ کلیئرنس کے لیے عملہ اور مشینری تعینات ہے۔شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔مزید برآں ماحول دوست اقدامات کے تحت شادمان عارضی کولیکشن پوائنٹ پر بانڈری وال اور شجر کاری مکمل کر لی گئی ہے جبکہ جادا ٹرانسفر اسٹیشن شاہدرہ سمیت شہر بھر کے عارضی کولیکشن پوائنٹس پر تعمیراتی کام اور شجر کاری کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

Back to top button