بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا نابھہ روڈ، انارکلی،نیلا گنبد اور دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے اتوار کے روز لنڈا بازاروں اور مصروف تجارتی مراکز میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔تمام تحصیلوں میں کارروائی کی گئی۔ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز، چیف آفیسر ایم سی ایل کلیم یوسف کی ہدایت پر میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن جواد الحسن گوندل کی زیر نگرانی اسکواڈ نے انار کلی میں آپریشن کر کے تجاوزات کا صفایا کر دیا جس پر انجمن تاجران انار کلی بازار نے ایم سی ایل کا شکریہ ادا کیا اور آپریشن کرنے والی ٹیم کو سراہا۔انچارج آپریشن شہزاد رسول کی نگرانی میں اسکواڈ نے نابھہ روڈ اور نیلا گنبد کے ایریا کو بڑی کارروائی کر کے تجاوزات سے پاک کر دیا۔حاجی کیمپ،نکلسن روڈ،اچھرہ،ریلوے اسٹیشن اور میو ہسپتال کے اطراف بھی آپریشن کر کے تجاوز کنندگان کا سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button