ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل ماڈل ٹاؤن میں انتظامی امور کا جائزہ لیا اور کوٹ لکھپت انڈسٹریل اسٹیٹ روڈ و اطراف کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پر چیف آفیسر ایم سی ایل کلیم یوسف اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن عبدالفاطر خان ان کے ہمراہ تھے، جبکہ واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے چمکتا لاہور اور ستھرا پنجاب مہم کے تحت جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر لاہور نے ڈمپنگ سائٹ کی باؤنڈری وال اور کچرا اٹھانے کے عمل کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ کمرشل پوائنٹس، شاہراہوں اور گلی محلوں سمیت ہر جگہ صفائی برقرار رکھی جائے اور ڈمپنگ سائٹ سے جمع شدہ کچرے کا فوری اور مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ شاہراہوں اور صنعتی علاقوں میں روڈ واشنگ و صفائی کے منظم آپریشن کیے جائیں جبکہ واسا کوٹ لکھپت اور اطراف میں سیوریج و فراہمیِ آب کا نظام بہتر بنائے۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ صفائی کے انتظامات میں کسی بھی پوائنٹ کو نظر انداز نہ کیا جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے شہر میں صفائی کے معیار اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے فیلڈ معائنوں اور نگرانی کا سلسلہ جاری ہے۔
Read Next
6 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،تین سربمہر
10 گھنٹے ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان خود فیلڈ میں متحرک،اندرون لاہور میں مختلف علاقوں کا دورہ
4 دن ago
لاہور کینال کے 23 مقامات پر ستھرا پنجاب لاہور کی کشتیوں کے ذریعے فلوٹنگ ویسٹ کلئیرنس پرصفائی ٹیمیں تعینات
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف داتا گنج بخش زون میں آپریشن،4 مسمار،ایک سربمہر
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا عزیر بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،3 سربمہر
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا لنڈا بازاروں اور مصروف مقامات پر گرینڈ آپریشن،تجاوزات کا صفایا
1 ہفتہ ago
ایل ڈبلیو ایم سی کی چمکتا لاہور مہم،77 بڑی شاہراہوں اور 648 کلومیٹر سڑکوں کی روزانہ واشنگ پر عملہ تعینات
2 ہفتے ago




