شہر کے کونے کونے میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے لیے ستھرا پنجاب لاہور کی صفائی ٹیمیں متحرک ہیں۔لاہور کی ہر ہر گلی میں صفائی انتظامات ممکن بنانے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کےفیلڈ وزٹ جاری ہیں۔اس سلسلے میں شہریار عارف خان صبح سویرے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اندرون لاہور کی تنگ گلیوں میں پہنچ گئے۔اندرون لاہور اور ملحقہ علاقوں میں ویسٹ کلئیرنس آپریشن پر تعینات ستھرا پنجاب لاہور کے عملے کی حاضری چیک کی۔جبکہ بھاٹی گیٹ اور اطراف میں ویسٹ کلئیرنس ایکٹیویٹی کا بھی جائزہ لیا۔موری گیٹ،فورٹ روڈ،لوہاری گیٹ،شاہ عالم مارکیٹ میں مینوئل سویپنگ اور سکریپنگ کے انتظامات کو چیک کیا۔شہر بھر میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔اس موقع پر ڈپٹی سی ای او آپریشنز مبین احسن، ڈی جی ایم آپریشنز انیس جنجوعہ اور سینئر افسران بھی سی ای او کے ہمراہ موجود تھے۔سی ای او شہریار عارف خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت شہر کے ہر محلے اور گلی میں صفائی ستھرائی پر عملہ مامور ہے۔شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی ہی اولین ترجیح ہے۔جس کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Read Next
4 دن ago
لاہور کینال کے 23 مقامات پر ستھرا پنجاب لاہور کی کشتیوں کے ذریعے فلوٹنگ ویسٹ کلئیرنس پرصفائی ٹیمیں تعینات
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف داتا گنج بخش زون میں آپریشن،4 مسمار،ایک سربمہر
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا عزیر بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،3 سربمہر
1 ہفتہ ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا لنڈا بازاروں اور مصروف مقامات پر گرینڈ آپریشن،تجاوزات کا صفایا
2 ہفتے ago
ایل ڈبلیو ایم سی کی چمکتا لاہور مہم،77 بڑی شاہراہوں اور 648 کلومیٹر سڑکوں کی روزانہ واشنگ پر عملہ تعینات
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سمن آباد اور راوی زون میں آپریشن،8 سربمہر،ایک مسمار
2 ہفتے ago
سموگ آگاہی سائیکل ریلی،ڈی سی لاہور اور سی ٹی او قیادت کریں گے،اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر راو رافع افضل
2 ہفتے ago




