سی ای او شہریار عارف خان فیلڈ میں متحرک:اندرون لاہور اور ملحقہ علاقوں میں صفائی صورتحال کا جائزہ

شہر لاہور میں بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی اور مثالی انتظامات برقرار رکھنے کے لیے سی ای او شہریار عارف خان فیلڈ میں متحرک رہے ۔اس مقصد کے حصول کے لیے انہوں نے صبح سویرے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیےشہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔اندرون لاہور کی تنگ گلیوں میں صفائی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان ڈپٹی سی ای او مبین احسن اور ڈی جی ایم آپریشنز کے ہمراہ والڈ سٹی پہنچ گئے۔سی ای او شہریار عارف خان نے اندرون لاہور اور ملحقہ علاقوں میں ویسٹ کلئیرنس آپریشن پر تعینات ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے عملے کی حاضری چیک کی اور فیلڈ آپریشن کو بھی مانیٹر کیا۔بھاٹی گیٹ اور اطراف میں ویسٹ کلئیرنس ایکٹیویٹی کا جائزہ لیا۔چمڑہ منڈی،بانسوں والا بازار اور شاہ عالم مارکیٹ کا بھی دورہ کیا۔موثر صفائی انتظامات کے تحت مون سون کے پیش نظر اندرون لاہور میں مینوئل سویپنگ اور ویسٹ کلیئرنس یقینی بنانے کی سختی سےہدایت جاری کی۔سی ای او شہریار عارف خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

Back to top button