میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں سرسبز مقامات، پارکس اور تفریحی سہولیات کا فروغ نہایت اہم ہے، کیونکہ درختوں کے سائے میں کچھ وقت گزارنا اور قدرتی ماحول سے لطف اندوز ہونا شہریوں کی ذہنی و جسمانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے،بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے ضلع ملیر کے علاقے گلشن حدید میں ایک نئے عوامی پارک ”عبدالسلام سومرو میموریل پارک“کی تعمیر و ترقی اسی سلسلے کی اہم کڑی ہے جس کا مقصد شہریوں کو صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سرسبز مقامات کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ذاتی طور پر درختوں کے سائے اور قدرتی ماحول میں وقت گزارنا بے حد پسند ہے، شہر کی تیز رفتار زندگی میں عوامی پارکس ایسے مقامات ہیں جہاں شہری روزمرہ کی مصروفیات سے کچھ وقت نکال کر سکون حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ معیاری وقت گزار سکتے ہیں،گلشن حدید میں کے ایم سی کے تحت تیار کیا گیا نیا عوامی پارک علاقے کے رہائشیوں کے لیے ایک اہم تفریحی سہولت ہے، پارک کی تعمیر سے مقامی آبادی کو چہل قدمی، تفریح اور قدرتی ماحول سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک بہتر جگہ میسر آئے گی جبکہ بچوں، بزرگوں اور خاندانوں کو بھی اپنے علاقے میں تفریحی سرگرمیوں کا موقع فراہم ہوگا،میئر کراچی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں پارکس اور گرین اسپیسز کی ترقی پر توجہ اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ شہری ترقی صرف سڑکوں، پلوں اور عمارتوں کی تعمیر تک محدود نہیں بلکہ اس میں ماحول کی بہتری، درختوں کا تحفظ اور عوامی تفریحی مقامات کی فراہمی بھی بنیادی اہمیت رکھتی ہے، ماہرین کے مطابق شہری علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درخت اور سبز مقامات نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا ذریعہ بنتے ہیں بلکہ درجہ حرارت میں کمی، صاف فضا اور بہتر طرز زندگی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں، کراچی جیسے بڑے اور گنجان آباد شہر میں ایسے پارکس کی تعمیر شہریوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں،کے ایم سی کے تحت گلشن حدید میں نئے عوامی پارک کی تعمیر شہر کے مضافاتی علاقوں میں بنیادی شہری و تفریحی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک مثبت پیشرفت ہے، ضرورت اس امر کی بھی ہے کہ ان پارکس کی باقاعدہ دیکھ بھال، شجرکاری اور صفائی کے انتظامات کو مسلسل برقرار رکھا جائے تاکہ شہری طویل عرصے تک ان سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔
Read Next
39 منٹس ago
شہر کی سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
2 دن ago
کراچی کی140 سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام آئندہ دو سے تین روز میں شروع کردیا جائے گا،مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس
4 دن ago
پاکستان کو 2027 تک پولیو فری بنانے کے لئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
5 دن ago
شہریوں کے لئے بہترین تفریحی اور کھانے پینے کی سہولت فراہم کرنے پر چنیسر ٹاؤن کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
6 دن ago
سائٹ کیماڑی اربن فاریسٹ کا افتتاح،کراچی میں 25 ہزار درخت لگانے کا ہدف مقرر،میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
Related Articles
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات جمہوری روایات کے تسلسل کا اہم حصہ ہیں،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
6 دن ago
*میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ضلع ملیر گڈاپ ٹاؤن میں صالح محمد واٹر پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا۔*
1 ہفتہ ago




