بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف نشتر زون میں آپریشن کیا۔
میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے 5 غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا ان میں شنگھائی روڈ،کماہاں، رنگ روڈ،روہی نالہ شامل ہیں۔






