*بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے تمام زونز میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشنز کیلئے نومبر کا شیڈول جاری کر دیا*

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت اور چیف آفیسر ایم سی ایل کلیم یوسف کی منظوری سے نومبر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔فالو اپ آپریشن بھی کیا جائے گا۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 2 نومبر کو واہگہ زون، 3 نومبر داتا گنج بخش زون،4 نومبر نشتر زون،5 نومبر اقبال زون، 10 نومبر شالیمار زون، 11 نومبر راوی زون،12 نومبر سمن آباد زون، 16 نومبر گلبرگ زون، 17 نومبر عزیز بھٹی زون، 18 نومبر داتا گنج بخش زون، 19 نومبر نشتر زون،23 نومبر واہگہ زون،24 نومبر اقبال زون، 25 نومبر شالیمار زون، 26 نومبر راوی زون اور 30 نومبر کو سمن آباد زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔ میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن نے زونل آفیسرز پلاننگ، اسسٹنٹ زونل آفیسرز پلاننگ، انفورسمنٹ و بلڈنگ انسپکٹرز کو آپریشن کے دوران موقع پر موجود ہونے کے حوالے سے سختی سے احکامات جاری کئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے حکومت پنجاب کی طرف سے زیرو ٹالرنس ہے۔ان احکامات کو فالو کرتے ہوئے نئے آپریشنز کے ساتھ ساتھ فالو اپ آپریشن بھی کئے جائیں گے تاکہ غیر قانونی تعمیرات دوبارہ نہ شروع کی جا سکیں ۔

جواب دیں

Back to top button