کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی کارکردگی و اہداف، ریونیو و شہری خدمات اہداف، ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کا جائزہ لیا گیا۔ لاہور ڈویژن میں شامل چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنا کھیت اپنا روزگار،ضلعی کارکردگی انڈیکیٹرز، خدمات فراہمی عملدرآمد پر بریفنگ دی۔
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے تمام اضلاع میں زیر التواء ریونیو کیسز کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع کی ریونیو عدالتوں نے کیسز نمٹانے کیلئے روزانہ جائزہ کے باعث مثبت پیشرفت کی ہے، ریونیو عدالتوں میں کیسز کے فیصلوں میں مثبت پیشرفت جاری ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اشیائے خورونوش کی ریٹ لسٹس آویزگی میں غفلت پر زیرو ٹالرنس ہے، حکومت پنجاب ہدایات واضح ہیں ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ ڈویلپمنٹ و بیوٹیفکیشن پراجیکٹس ترجیحات میں شامل ہیں، رورل و اربن ایریاز پر یکساں فوکس ہے،ہر تحصیل میں ترقیاتی کاموں کو ٹائم لاہئنز و ڈیڈلائنز کے تحت معیار کے مطابق مکمل کریں۔ وزیراعلٰی پنجاب کے وژن کیمطابق ریونیو، میونسپل خدمات فراہمی کی یکساں اہمیت ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر راو عبدالجبار، اے ڈی سی آر شیخوپورہ، اے ڈی سی آر ننکانہ، ڈی سی قصور آصف رضا، اے ڈی سی ایف اینڈ پی لاہور، اے سی جی وجہیہ ثمرین، اے سی آر علیم احمد، اے ڈی سی آرز و دیگر افسران نے شرکت کی۔






