نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے حوالے سے اہم اجلاس

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کی زیر صدارت نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے شرکت کی۔ ویڈیو لنک کے ذریعے سی او او آئی ڈیپ مائرہ علی اور نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے متعلقہ حکام نے شرکت کی، جبکہ سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ احمد کمال مان، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ محمد وسیم اور آئی ڈیپ کے دیگر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس کے دوران صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہسپتال کے انتظامی امور اور اسے مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈین میجر جنرل خرم شہزاد اور پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد آصف چیمہ نے منصوبے اور پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کی کیتھ لیب مکمل طور پر فعال ہو چکی ہے، جہاں متعدد مریضوں کی انجیوگرافی اور انجیو پلاسٹی کی جا چکی ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ادارے کو عالمی معیار کے مطابق فعال بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی کاوشوں سے اس اہم ادارے کا قیام عمل میں آیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے چیئرمین بورڈ میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی، سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود، سی ای او آئی ڈیپ کیپٹن (ر) شاہ میر اور بورڈ ممبران کو ادارے کی کامیابی پر مبارکباد بھی پیش کی۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ عوام کو معیاری، جدید اور بلا تعطل طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا خطے کے عوام کے لیے صحت کے شعبے میں ایک تاریخی منصوبہ ہے، جس کی مکمل فعالیت سے سرگودھا ڈویژن اور گردونواح کے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے کی بدولت دل کے مریضوں کو تشخیص اور علاج کے لیے بڑے شہروں کا رخ کرنے پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔خواجہ سلمان رفیق نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبے میں جدید اور عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے اور عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے

جواب دیں

Back to top button