لاہور (تعلیمی رپورٹر سے) ابریشم کاشف جنکا تعلق پنجاب کالج فار گرلز مغل پورہ سے ہے جنہوں نے 1136 نمبرز حاصل کر کے لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن جنرل سائنس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔ابریشم کاشف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب میرے اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے میری کامیابی میں میرے والدین اور اساتذہ کی محنت ہے میری والدہ خود ایک استاد بھی ہیں جنکی رہنمائی مجھے ہمیشہ ملی اور میرے والد کاشف نے میرے تعلیمی سفر میں میرے بازو بنے رہے یہی وجہ ہے کہ آج میرا اور میرے والدین و اساتذہ کا سر فخر سے بلند ہے۔اور مجھے میری محنت کے عوض پاکستان کی بڑی یونیورسٹی فاسٹ یونیورسٹی میں ایڈمیشن ملا ہے
۔میری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اوروزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات سے گزارش ہے کہ ہمارے جیسے متوسط طبقے کے محنتی طلبہ و طالبات کا بازو بنیں تاکہ ہم اسی طرح کامیابیوں سے ہمکنا ہوکر پاکستان کا نام روشن کرکے ایک مقام حاصل کر سکیں ۔اس موقع پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کوآرڈینیٹر و آل سکولز اینڈ اکیڈمیز ایسوسی ایشن پنجاب مہر عبدالروف ۔چئیرمین آل سکولز اینڈ اکیڈمیز ایسوسی ایشن پنجاب محمد عثمان ایڈووکیٹ ۔لیڈرز میڈیا اویرنیس فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید علی بخاری نے ابریشم کاشف اور انکے والد کاشف وسیم چشتی کو مبارکباد پیش کی ۔