حکومت پنجاب نے 25 اعلٰی افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر علی جان خان کی بطور سیکرٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن، حکومتِ پنجاب تعیناتی کے احکامات منسوخ کر دیئے گئے ہیں ۔ کیپٹن (ریٹائرڈ) نور الامین مینگل سیکرٹری، محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈاکٹر ساجد محمود چوہان ممبر (جوڈیشل)، بورڈ آف ریونیو، پنجاب کو سیکرٹری، محکمہ ویمن ڈیولپمنٹ (خواتین کی ترقی)، حکومتِ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ محمد جہانزیب سیکرٹری (سروسز)، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ پنجاب کو کمشنر، لاہور ڈویژن، تعینات کر دیا گیا ہے۔۔صاحبزادی وسیمہ عمر منیجنگ ڈائریکٹر، پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو محکمہ اسکول ایجوکیشن (School Education Department) میں ایک خالی اسامی پر بطور سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ثمن رائے کو محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس (Labour & Human Resource Department) میں بطور سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے ۔دانش افضل کو محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں بطور سیکرٹری تعینات کیاگیاہے۔نعمان یوسف کمشنر، لاہور ڈویژن، لاہور کو سیکرٹری (سروسز)، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب، تعینات کیا گیا ہے۔محمد اطہر مسعود ڈائریکٹر جنرل (مانیٹرنگ)، ہوم ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو ڈائریکٹر جنرل، کچی آبادیز، پنجاب کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔۔سیدہ کلثوم حیی ڈائریکٹر جنرل (لیبر ویلفیئر)، پنجاب کو ڈائریکٹر جنرل (مانیٹرنگ)، ہوم ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔عمرانہ توقیر آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ پنجاب کو ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ آف لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن، پنجاب کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے ۔ محمد طارق مسعود فاروکا (PAS/BS-19)، آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ پنجاب کو ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ خضر حیات جو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ پنجاب میں تعیناتی کے منتظر تھے، کو ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن)، ہاؤسنگ، اربن ڈیولپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ پنجاب کے عہدے پر تعینات گیا ہے۔ امجد بشیر آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ پنجاب کو ڈائریکٹر جنرل، بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (BDA)، بہاولپور کے عہدے پر تعینات کر دیاگیاہے۔ افضال احمد قمر جو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ پنجاب میں تعیناتی کے منتظر تھے، کو ڈائریکٹر جنرل، ڈی جی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی،
ڈی جی خان کے عہدے پر تعینات گیاہے۔ بلال سلیم ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کو اس عہدے کے اضافی چارج سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔کریم بخش اسپیشل سیکرٹری، محکمہ جنگلات و جنگلی حیات، جنوبی پنجاب کو ڈائریکٹر جنرل، سوائل سروے، پنجاب کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ محمد میثم عباس آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ پنجاب کو اسپیشل سیکرٹری، محکمہ جنگلات و جنگلی حیات (Forestry & Wildlife Department)، جنوبی پنجاب کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ محمد نعیم سیکرٹری، پنجاب ایگریکلچر کمیشن کو فوری طور پر تبدیل کر کے، ڈیپوٹیشن (deputation) کی بنیاد پر، پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (PBIT) میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ محمد اقبال اسپیشل سیکرٹری، محکمہ اسکول ایجوکیشن، حکومتِ پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزید احکامات کے لیے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ پنجاب میں رپورٹ کریں۔ سلمیٰ سلیمان اسپیشل سیکرٹری، دفترِ وزیرِ اعلیٰ، پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر کے اسپیشل سیکرٹری، محکمہ اسکول ایجوکیشن، حکومتِ پنجاب کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ لبنیٰ عثمان جو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ پنجاب میں تعیناتی کی منتظر تھیں، انہیں فوری طور پر ایڈیشنل سیکرٹری، محکمہ توانائی (Energy Department)، حکومتِ پنجاب کے عہدے پر، ایک خالی اسامی کے خلاف تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر. نور العین فاطمہ آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ پنجاب کی خدمات ڈیپوٹیشن (deputation) کی بنیاد پر پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ کاشف منظور ڈائریکٹر جنرل (پبلک لائبریریز)، پنجاب، کا فوری طور پر تبادلہ کیا جاتا ہے اور ان کی خدمات ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) کے سپرد کی گئی ہیں۔ محمد سلیم جو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ پنجاب میں تعیناتی کے منتظر تھے، کو ڈائریکٹر جنرل (پبلک لائبریریز)، پنجاب کے عہدے پر تعینات کر دیاگیاہے ۔ حمود الرحمٰن جو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ پنجاب میں تعیناتی کے منتظر تھے، کی خدمات فوری طور پر چیف منسٹر آفس، پنجاب کے سپرد کی جاتی ہیں، تاکہ انہیں وہاں مزید تعینات کیا جا سکے۔






