پائن ایکسز شہر کانیا کمرشل سنٹربنے گا،پائن ایگزیکٹو ایک کنال کیٹیگری کا رہائشی منصوبہ ہے،ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی میں پائن ایکسز اور پائن ایگزیکٹو کی سائٹ کا دورہ کیا اور دونوں منصوبوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرمتعلقہ افسران نے ڈی جی ایل ڈی اے کو منصوبوں کی پیش رفت اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل اے طاہر فاروق نے کہا کہ پائن ایونیو کی آئیڈیل اور پرائم لوکیشن پر واقع پائن ایکسز شہر کا نیا کمرشل سنٹر بنے گاجبکہ پائن ایگزیکٹو میں شہریوں کے لیے ایک کنال کیٹیگری کا شاندار رہائشی منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہریوں کی جانب سے پائن ایگزیکٹو اور پائن ایکسز میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ ایل ڈی اے سٹی میں پائن ایگزیکٹو اور پائن ایکسز کے پلاٹس مارکیٹ میں لانچ کیے جا چکے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے کہاکہ پہلے مرحلے میں پائن ایکسز کے 8 مرلہ اور 2 کنال کے کمرشل پلاٹس مارکیٹ میں لانچ کیے گئے ہیں جبکہ پائن ایگزیکٹو میں ایک کنال کے رہائشی پلاٹس بھی مارکیٹ میں لانچ کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پائن ایونیو کی پرائم لوکیشن پر واقع یہ پلاٹس دو سال کی اقساط پر بذریعہ قرعہ اندازی دیے جائیں گے۔ پائن ایکسز اور پائن ایگزیکٹو کی قرعہ اندازی میں شمولیت کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 3 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ شہری ایل ڈی اے کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔بعد ازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سٹی کے ترقیاتی کاموں اور لینڈ ایکوزیشن کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی یو پی، چیف انجینئر ایل ڈی اے، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹر انجینئرنگ ایل ڈی اے سٹی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں، لینڈ ایکوزیشن اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button