ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا زیرِ تعمیر نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ اور داتا دربار کے اطراف جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے زیرِ تعمیر نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ اور داتا دربار کے اطراف جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی دورہ کیا اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ڈی جی ایل ڈی اے کو منصوبوں پر جاری کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔​ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پارکنگ پلازہ کی تینوں بیسمنٹس اور اوپری حصے میں قائم کیے جانے والے سٹنگ ایریا کا دورہ کرتے ہوئے کام کے معیار کاباریک بینی سے معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کے تینوں فلورز پر فنشنگ کے کام بیک وقت جاری ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے متعلقہ حکام کو پارکنگ سسٹم کی تنصیب، پینٹ اور فلورنگ کا کام مزید تیز کرنے اور پلازہ سے منسلک دیگر تمام فنشنگ کے کاموں کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے پراجیکٹ ڈائریکٹراورکنٹریکٹر کو ہدایت دی کہ وہ منصوبے کی یومیہ بنیادوں پر پراگریس رپورٹ جمع کرائیں۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار کے سامنے زیرِ تعمیر پیڈسٹرین انڈر پاس، واک ویز اور پارکنگ ایریا کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پرایل ڈی اے، ٹیپا، نیسپاک کے افسران اورکنٹریکٹربھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button