الیکشن کمیشن میں پنجاب لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر جناب سکندر سلطان راجہ کی سر براہی میں چار رکنی بنچ نے سماعت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے الیکشن کمیشن کو بریف کیا کہ صوبائی حکومت نے صوبہ میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر 2026ء اور 15 جنوری 2027ء کے دوران کروانے پر رضامندی ظاہر کی تھی، مگر جب پنجاب کابینہ کمیٹی نے اس بارے میں مشاورت کی تو اس دوران اسموگ ، شدید دهند ، خراب موسم، ماہ رمضان اور سکول ٹیچروں کی ان دنوں میں عدم دستیابی کی وجہ سے یہ انتخابات اپریل 2027 میں کروانے کی سفارش کی اور صوبائی حکومت نے مذکورہ بالا وجوہات کو سامنے رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات اپریل 2027 میں کروانے کی درخواست کی تھی۔ اب صوبائی حکومت صوبہ میں بلدیاتی انتخابات جنوری یا فروری 2027 میں کروانے کی درخواست کرتی ہے کیونکہ فروری میں موسم بہتر ہو جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کی درخواست کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 7 فروری 2027 کو ہو گا۔
Read Next
3 دن ago
*اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس سروس آف پاکستان کے 19 افسران کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے*
3 دن ago
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
7 دن ago
ازدواجی حیثیت "شادی شدہ” کرانے کے لئے اب آپ کو نادرا دفتر آنے کی ضرورت نہیں!
2 ہفتے ago
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ڈی آر او،آر او اور اے آر او کی تعیناتی کر دی
2 ہفتے ago






