کابینہ سیکرٹریٹ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس سروس آف پاکستان کے مختلف گریڈز کے افسران کی ریٹائرمنٹ کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران عمر کی حد (سپراینیوایشن) 60 سال مکمل ہونے پر سال 2027 میں ریٹائر ہوں گے۔نوٹیفیکشن کے مطابق ریٹائر ہونے والے افسران میں گریڈ 22 کے افسر جناب عبدالخالق شیخ، ممبر فیڈرل سروس ٹربیونل کراچی، 18 مارچ 2027 کو ریٹائر ہوں گے۔گریڈ 21 کے افسران میں جناب رفعت مختار (10 فروری 2027)، محمد علی خان (11 مارچ 2027)، مظفر علی شیخ (7 اپریل 2027) اور طارق عباس قریشی (21 جون 2027) شامل ہیں۔
*گریڈ 20 کے افسران:*
کیپٹن (ر) عبدالسعید نوید (4 جنوری 2027)، کیپٹن (ر) اسامہ ممتاز راجہ (22 جنوری 2027)، سہیل احمد شیخ (17 فروری 2027) اور آغا طاہر علاؤالدین (14 اپریل 2027) ریٹائر ہوں گے۔
*گریڈ 19 اور 18 کے افسران:*
گریڈ 19 ایکٹنگ چارج افسر خرم شہزاد 27 مارچ 2027 کو جبکہ گریڈ 18 کے عبدالفاروق (یکم جنوری 2027)، عبدالقیوم خان (4 جنوری 2027)، انور سعید طاہر (22 فروری 2027)، آفتاب احمد (22 مارچ 2027)، مرزا انجم کمال بیگ (3 اپریل 2027)، سید محمد عباس (9 اپریل 2027)، محمد علیم جان (10 اپریل 2027)، منصور قمر (7 جون 2027) اور ناصر محمود (9 جون 2027) ریٹائر ہوں گے۔






