وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے بلڈنگ کوڈز پر عملدرآمد کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں میں سب سے بڑا مسئلہ بے ہنگم تعمیرات کا ہے جس کی حوصلہ شکنی کرنے اور بلڈنگ کوڈز پر عملدرآمد کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ ماسٹر پلان کو صرف کاغذوں کی حد تک محدود نہیں رکھاجائے۔ شہری اور دیہی علاقوں میں کہیں پر بھی بلڈنگ کوڈز پر عملدرآمد ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے۔ لوکل گورنمنٹ کے تحت شہری علاقوں میں این او سی کے اجراء کے بعد تعمیرات کی مانیٹرنگ میں نقائص سامنے آرہے ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے شہری علاقوں کی حد تک بلڈنگ کوڈز پر عملدرآمد کا اختیار گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو دیا جائے گا تاکہ بے ہنگم تعمیرات پر قابو پایا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ شہروں میں گنجان آبادی کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے رہائیشی سوسائٹیز پر کام کریں۔
Read Next
2 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سید جلال علی شاہ کو وزارت اطلاعات کا اضافی قلمدان سونپ دیا ۔۔۔۔
4 دن ago
سولہ میگاواٹ نلتر پاور پروجیکٹ مکمل ہو چکا ہے وزیر اعظم افتتاح کریں گے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ایڈووکیٹ امجد حسین آذر کی مزار قائد پر حاضری
1 ہفتہ ago
گلگت بلتستان حکومت کا کسان دوست اقدام،گندم کا معیاری بیج 50 فیصد رعایت پر فراہم کرنے کا فیصلہ
2 ہفتے ago
ای ٹینڈرنگ کے حوالے سے سفارشات جلد از جلد پیش کی جائیں،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
Related Articles
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا داریل ایکسپریس وے پر جاری کام میں سست روی پر عدم اطمینان کا اظہار
2 ہفتے ago
دیامر بھاشا ڈیم کے سی بی ایمز کے تحت چلاس سیف سٹی پروجیکٹ کی تعمیر کے حوالے سےاعلیٰ سطحی اجلاس
2 ہفتے ago
*گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات۔میونسپل کارپوریشنز گلگت، اسکردو اور چلاس کے لیے اپیلٹ ٹربیونلز قائم*
2 ہفتے ago



