دیامر بھاشا ڈیم کے سی بی ایمز کے تحت چلاس سیف سٹی پروجیکٹ کی تعمیر کے حوالے سےاعلیٰ سطحی اجلاس

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے دیامر بھاشا ڈیم کے سی بی ایمز کے تحت چلاس سیف سٹی پروجیکٹ کی تعمیر کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 7 ارب روپے کی خطیر رقم کا یہ منصوبہ دیامر بھاشا ڈیم کی سیکورٹی اور دیامر کے عوام کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ مستقبل کے درپیش چیلنجز اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے واپڈا اور اس پر عملدرآمد کرانے والا ادارہ صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ کوآرڈنیشن کو یقینی بنائیں۔ گلگت بلتستان حکومت کے متعلقہ اداروں کے مشاورت کے بغیر اس منصوبے کی معیار اور رفتار سمیت اس منصوبے کی تنصیب کے حوالے سے مقاصد کے حصول نامکمل رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے واپڈا کے ڈائریکٹر کنٹریکٹ سمیت عملدرآمد کرانے والے ادارے کو ہدایت کی ہے کہ پہلے مرحلے میں سیف سٹی چلاس کی تنصیب اور حکمت عملی کے حوالے سے صوبائی سیکریٹری داخلہ، آئی جی پی گلگت بلتستان اور متعلقہ ٹیم کو بریفنگ د ی جائے تاکہ اس اہم منصوبے کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر نتائج اور معیار اور رفتار کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے آر آئی سی فورم کی مشاورت کو بھی یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کے سی بی ایمز کے تحت میگا منصوبوں کی پلاننگ اور عملدرآمد میں صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل کوآرڈنیشن کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات سے عوام مستفید ہوسکیں۔ اجلاس میں صوبائی سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری برائے وزیر اعلیٰ، ڈی آئی جی گلگت رینج اور ویڈیو لنک کے ذریعے کمشنر دیامر /استور ریجن، ڈائریکٹر کنٹریکٹ واپڈا، ڈائریکٹر سیکورٹی واپڈا، کمانڈر ٹاسک فورس گلگت بلتستان سکاؤٹس، سی ای سی بی ایمز اور ڈپٹی کمشنر دیامر نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button