گورنر گلگت بلتستان نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی شفارش پر، گلگت بلتستان میں سرکاری ملازمتوں کے لیے بالائی عمر کی حد میں عارضی رعایت دینے کی منظوری دے دی ہے۔ریگولر آسامیوں بی ایس 01 تا بی ایس 15 اور پراجیکٹ آسامیوں بی ایس 01 تا بی ایس 17 کے لیے عمر کی بالائی حد 40 سال تک ریلیکس ہوگی۔یہ رعایت نوٹیفکیشن کے اجراء کی تاریخ سے 31 دسمبر 2027 تک نافذ العمل رہے گی۔40 سال کی حد میں جنرل ایج ریلیکسیشن شامل ہوگی۔ جن آسامیوں کی عمر کی حد پہلے سے 40 سال سے زیادہ ہے، وہ متاثر نہیں ہوگی۔ یہ رعایت پولیس، ریسکیو 1122، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پولیس، لیویز، فارسٹ فورس، جیل کی آپریشنل آسامیوں، نائب تحصیلدار سمیت دیگر مجسٹریل آسامیوں اور دیگر یونیفارمڈ / لاء انفورسمنٹ / ایمرجنسی ریسپانس آسامیوں پر لاگو نہیں ہوگی۔ حاضر سروس سرکاری ملازمین اور سابق فوجی اہلکاروں کو حاصل موجودہ ایج ریلیکسیشن کے حقوق برقرار رہیں گے اور ان پر 40 سال والی حد لاگو نہیں ہوگی۔گورنر گلگت بلتستان نے امید ظاہر کی کہ اس فیصلے سے گلگت بلتستان کے ان نوجوانوں کو فائدہ ہوگا جو عمر کی حد کی وجہ سے سرکاری ملازمتوں کے لیے اپلائی نہیں کر سکتے تھے۔ یہ فیصلہ نوجوانوں کو برابر موقع فراہم کرنے اور خالی آسامیوں کو جلد پُر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ایس اینڈ جی اے ڈی اور محکمہ قانون کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گلگت بلتستان سول سرونٹس ایکٹ، 2011 کے سیکشن 24(1) کے تحت جلد از جلد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریں۔
Read Next
23 گھنٹے ago
گلگت بلتستان کا امن کسی بھی صورت خراب نہیں ہونے دیا جائے گا،وزیر اعلٰی امجد حسین
2 دن ago
گلگت بلتستان،متعدد صوبائی سیکریٹریز تبدیل، ثناء اللہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ تعینات
3 دن ago
گلگت بلتستان سرکاری اداروں کی خالی اسامیوں پر بھرتیاں،وزیر اعلٰی نے سیکرٹری سروسز کو ہدایات جاری کر دیں
1 ہفتہ ago
بلدیاتی انتخابات کے شیڈول سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر بے بنیاد ہے، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان
1 ہفتہ ago
*گلگت بلتستان کی منفرد زرعی مصنوعات کی حوالے سے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد*
Related Articles
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت لینڈ ریفارمز ایکٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے خصوصی اجلاس
1 ہفتہ ago
گلگت بلتستان میں تاریخی لینڈ ریفارمز کا باقاعدہ آغاز: ضلع شگر میں حق دارانِ اراضی کی ابتدائی فہرست جاری
2 ہفتے ago




