ملتان سٹیڈیم میں 25ہزار اپنی چھت، اپنا گھرکے مالکان جیت کا جشن منانے کے لئے جمع،مریم نواز کا خطاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں اپنی چھت،اپنا گھر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کی کامیابی پر دنیا نے بلوا کر انعام اور اعزاز دیا۔اپنی چھت،اپنا گھر کے اتنی زیادہ تعداد میں مالکان دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔جنوبی پنجاب کے بھائیوں اور بہنوں کی مشکور ہوں جنہوں نے عزت سے نوازا۔ تمام عمر کرایے کے گھر میں رہنے والوں کو اپنی چھت مبارک ہو۔اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے بعد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے یہ پروگرام شروع کروایا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ گھر سے نکلی تو قائد محمد نوا زشریف نے کہا کہ اپنی چھت،اپنا گھرمالکان کو میری طرف سے بھی مبارکباد دینا۔قائد محمد نواز شریف نے ہدایت کی کہ پانچ سالوں میں پانچ لاکھ گھر نہیں بلکہ دس لاکھ گھر بنانے ہیں۔ملتان سٹیڈیم میں 25ہزار اپنی چھت، اپنا گھرکے مالکان جیت کا جشن منانے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ پچھلے ڈھائی سال میں تقریباًایک لاکھ 35 ہزار گھر بن چکے اور ڈیڑھ لاکھ گھر بننے کے قریب ہیں۔ اپنی چھت،اپنا گھر کے مالکان کیلئے 10 بڑے سٹیڈیم بھی ہوں تو بھی بھر جائیں۔ جنوبی پنجاب کے لوگوں سے وعدہ نہیں بلکہ وعدے سے وفا کا بتانے آئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 2026 کی سردی میں ہزاروں خاندان اپنے گھر کے آنگن میں دھوپ سیکیں گے۔ سٹیڈیم میں ایسے باپ بیٹے ہیں جن کی آدھی کمائی کرایوں میں چلی جاتی تھی۔ آج ان کی کمائی ان کے خاندان، گھر کے سامان بنانے میں صرف ہورہی ہے۔جنوبی پنجاب کے لوگوں کے خواب کی تعبیر نہیں بلکہ میرا خواب پورا ہوا ہے،جوکہ ایک سال پہلے ناممکن لگتا تھا۔ یہ گھر نہیں بلکہ ایک بہن کا اپنی بیٹی، ماں اور باپ کیلئے تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام جنوبی پنجاب نہیں، پنجاب نہیں، پاکستان کا نہیں، ایشیاء کا نہیں بلکہ دنیا کا سب سے بڑا سستا پروگرام ہے۔ آذربائیجان، مسقط، یواین ہیبی ٹیٹ نے تسلیم کیا کہ اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام دنیا کا لوکاسٹ ہاؤسنگ پروگرام ہے۔ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام دنیا کے بڑے پروگراموں کے ریکارڈ توڑے گا اور دنیا اسے ایک مثال کے طور پر پیش کرے گی۔بے گھر خاندان ہرماہ سامان کو اٹھانا اور ہر سال کرایہ بڑھنے کی دشواری کو جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے گھر خاندان جتنا دوسروں کو گھر کا کرایہ دیتے تھے آج اس سے بھی کم قسط دے رہے ہیں۔ کرایہ کا گھر کبھی اس کا نہیں ہوتا آج اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کے تحت اپنے گھر کے مالک بن گئے ہیں۔کہا جاتا تھا کہ ضمانت کے طور پر پلاٹ رکھ لیں لیکن مجھے اپنی عوام پر پورا بھروسہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر کے ڈھائی لاکھ خاندان میں سے ایک بھی ڈیفالٹر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز پنجاب بھر میں خاندان کرایے کے گھروں کو چھوڑ کر اپنے گھروں میں شفٹ ہورہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت اگلے ڈھائی سالوں میں ہزاروں گھر بنانے کا اعلان کیا ہے۔منسٹر ہاؤسنگ، سیکرٹری ہاؤسنگ، سابق سیکرٹری کیپٹن اسد، نورالامین مینگل کو شاباش دیتی ہوں۔پھاٹا کے ذیشان سکندر، بینک آف پنجاب، ظفر مسعود، مائیکروفنانس ایجنسی، اخوت اور محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں۔

جواب دیں

Back to top button