وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے تین روزہ گرین پاکستان ایکسپو 2026 کا انعقاد کر دیا گیا ہے ۔ افتتاحی تقریب میں مشیر وزیراعلی پنجاں علی ڈار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، کمشنر لاہور ڈویژن محمد جہانزیب اعوان،ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید اور سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان بھی تقریب میں شریک تھے۔
گرین پاکستان ایکسپو میں 12 مختلف کیٹگریز کے 60 سٹالز سجائے گئے ہیں۔3 روزہ گرین پاکستان ایکسپو میں ویسٹ ری سائیکلر، ویسٹ سے متعلقہ مینوفیکچرر کمپنیاں، کمپوسٹ بنانے والے ادارے شامل ہیں۔ویسٹ مینجمنٹ سے متعلقہ جدید مشینری مینوفیکچرر، الیکٹرک اور ماحول دوست گاڑیاں مہیا کرنے والے ادارے بھی گرین پاکستان ایکسپو میں شامل ہیں۔گرین پاکستان ایکسپو میں رینیو ایبل انرجی، گرین ٹیکنالوجی، مٹیریل مہیا کرنے والے ادارے بھی شریک ہیں۔تقریب کے مہمان خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب علی ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر، ہر گاؤں، ہر محلے، ہر گلی کو ستھرا پنجاب کے 2 لاکھ ورکرز دن رات چمکا رہے ہیں۔پنجاب کے ہر شہر کے پاس ستھرا پنجاب کا اپنا فلیٹ، اپنی مشینری اور اپنا ڈیجیٹلائزڈ سسٹم ہے اور یہ سب حکومت پنجاب کے 1000 دنوں میں ممکن ہوا ہے۔ستھرا پنجاب ویسٹ اکٹھا کرنے سے ایک قدم آگے ویسٹ ٹو ویلیو پر کام کر رہا ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی ویسٹ مینجمنٹ کی ماڈل کمپنی بن کر ابھری ہے۔ویسٹ ٹو ویلیو کے پراجیکٹس ہوں یا آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال سے فیول کی بچت، ایل ڈبلیو ایم سی ہر میدان میں آگے آگے ہے۔ورکرز کی جدید فیشل ریکگنیشن اٹینڈنس کا نظام یا الیکٹرک ماحول دوست بائیکس پر انٹی لٹرنگ سکواڈ کا قیام اس سب کا سہرا بھی ایل ڈبلیو ایم سی کے سر ہی سجتا ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی روایتی ویسٹ کولیکشن گاڑیوں سے الیکٹرک وہیکلز (EV) کی جانب قدم بڑھا رہی ہے جلد ہی لاہور کی سڑکوں پر الیکٹرک ماحول دوست گاڑیاں ویسٹ کولیکشن کا کام کرتی دکھائی دیں گی۔ہزاروں ٹن کوڑے سے انرجی، کوڑے سے بائیو گیس اور ماحول دوست طریقے سے ویسٹ مینجمنٹ ستھرا پنجاب کا اگلا ٹارگٹ ہے۔ماحول دوست ویسٹ مینجمنٹ اور گرین پاکستان کا خواب حکومت اور نجی شعبہ مل کر ہی پورا کر سکتے ہیں۔آج کا یہ کامیاب ایکسپو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پنجاب میں پرائیویٹ سیکٹر، بزنس کمیونٹی گورنمنٹ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔مزید برآں گرین پاکستان ایکسپو 26 سے 28 نومبر تک جاری رہے گا۔






