حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی (PWCA) صوبے بھر میں ثقافتی ورثے کے تحفظ اور تاریخی عمارتوں کی بحالی کے اقدامات کی قیادت کر رہی ہے۔ جنوبی پنجاب کی بحالی کے پروگرام کے تحت، پی ڈبلیو سی اے نے ملتان کے تاریخی گھنٹہ گھر (کلاک ٹاور) پر آرکیٹیکچرل لائٹنگ (برقی قمقموں سے آرائش) کا کام مکمل کر لیا ہے، جبکہ قلعہ کہنہ قاسم باغ میں تحفظ اور ترقیاتی کام بھی جاری ہیں۔نئی روشنیوں سے گھنٹہ گھر کی انیسویں صدی کی نفیس اینٹوں کے کام اور محرابوں کی خوبصورتی مزید نکھر کر سامنے آئی ہے
، جس سے ملتان کے قلب میں اس تاریخی عمارت کی شان و شوکت بحال ہو گئی ہے۔ دوسری جانب قلعہ کہنہ قاسم باغ میں جاری اپ گریڈیشن کا مقصد اس تاریخی ٹیلے کا تحفظ اور عوامی تفریحی مقامات کو بہتر بنانا ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو سی اے نجم الثاقب نے اس موقع پر کہا:”حکومتِ پنجاب کے وژن کے مطابق، پی ڈبلیو سی اے پورے صوبے میں تاریخی مقامات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
ملتان کے گھنٹہ گھر کو روشن کرنا اور قلعہ کہنہ قاسم باغ کی تزئین و آرائش اولیاء کے اس شہر کے عظیم ورثے کو محفوظ بنانے اور آنے والی نسلوں کے لیے ثقافتی سیاحت کو فروغ دینے کی جانب اہم اقدامات ہیں۔”




