ستھرا پنجاب پروگرام میں ناقص کارکردگی اور صفائی کے انتظامات میں غفلت پر چار ڈویژنز کی صفائی کمپنیوں کے کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان ڈویژنز کی متاثرہ تحصیلوں میں صفائی کمپنیوں کے کنٹریکٹ ختم کیے جائیں گے، جبکہ ان علاقوں میں ستھرا پنجاب اتھارٹی خود صفائی آپریشن سنبھالے گی۔صفائی کمپنیوں کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر اور صفائی کے ناقص انتظامات کنٹریکٹ منسوخی کی بنیادی وجوہات ہیں۔ چاروں ڈویژنز کی کارکردگی پر سورس رپورٹ میں بھی تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔






